گھر کے اندر کیمرا مین کی بیوی قتل۔۔ شوہر کے انکشاف نے کیس کا رخ موڑ دیا


سولجر بازار میں گھر سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش ملی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ سولجربازار نمبر 3 میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت 37 سالہ کلثوم زوجہ قمر عابدی کے نام سے ہوئی، مقتولہ 7 سالہ بیٹی کی ماں تھی۔ مقتولہ کا شوہر قمر عابدی نجی ٹی وی چینل کا کیمرا مین ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ کی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس گھر کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کررہی ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر قمر عابدی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس کے مطابق زیر حراست شوہر کا کہنا ہے کہ وہ صبح 7 بجے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے گھر کو باہر سے تالا لگا کر جاتا تھا تاہم آج اس نے تالا نہیں لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق شوہر حراست میں ہے جس سے تفتیش کر رہے ہیں، پوسٹمارٹم ہو رہا ہے جس کی رپورٹ سے بہت ساری چیزیں کلیئر ہوجائیں گی، ورثا کا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

بن قاسم میں پولیس افسر کا مبینہ قاتل گرفتار

گھر کے اندر کیمرا مین کی بیوی قتل۔۔ شوہر کے انکشاف نے کیس کا رخ موڑ دیا

شہر قائد سے 8 روز میں 3 بچے اغوا، اے وی سی سی ایک بھی بازیاب نہ کراسکی

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا میئر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

گجرات : مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا، کرکٹ کا میدان مقتل گاہ کیوں بنا؟

سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی