انڈیا کا آن لائن ’مَنی گیمز‘ پر پابندی کا منصوبہ، ’اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو دھچکا‘


انڈیا کی حکومت پیسے دے کر آن لائن گیمز کھیلنے پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس سے اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کو دھچکا لگے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو تجویز کیے گئے ’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمز بل 2025‘ میں نفسیاتی و مالی نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’کوئی شخص آن لائن منی گیمز کی آفر، حمایت، حوصلہ افزائی یا اس میں ملوث نہیں ہوگا۔‘یہ بل 13 صفحات پر مشتمل ہے جسے ابھی پبلک نہیں کیا گیا تاہم روئٹرز نے اس کا جائزہ لیا ہے۔ اس میں آن لائن گیمز کی وضاحت پیسے جمع کروا کر جیتنے کی توقع کرنا کی گئی ہے۔وینچر کیپیٹل کمپنی ’لیومیکائی‘ کے مطابق اس طرح کی گیمز سے 2029 تک انڈیا کی مارکیٹ تقریباً ساڑھے تین ارب ڈالر کی ہو سکتی ہے۔انڈین کرکٹرز کی توثیق اور مارکیٹینگ کی کوششوں کے بعد والی سٹارٹ اپ گیمز ڈریم 11 اور موبائل پریمیئر لیگ کی فنٹاسی کرکٹ گمیز نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھایا ہے۔پچ بک ڈیٹا کے مطابق ڈریم 11 کی مالیت آٹھ ارب ڈالر جبکہ موبائل پریمیئر لیگ کی مالیت دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ہے۔انڈین حکومت کافی عرصے سے فکر مند ہے کہ اس طرح کی گیمز کی لت کیسے پڑ جاتی ہے۔انڈیا کے آئی ٹی کے وزیر نے اس بل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ گیمز ڈریم 11 اور موبائل پریمیئر لیگ نے بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ڈریم 11 کی فنٹاسی کرکٹ گیمز میں کھلاڑی آٹھ انڈین روپے دے کر اپنی ٹیم بناتے ہیں جس کا کُل انعام 12 لاکھ انڈین روپے ہوتا ہے۔ یہ ایپس انڈین پریمیئر لیگ سیزن کے دوران زیادہ مقبول ہو جاتی ہیں۔بل میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی گمیز آفر کرنے والوں کو تین سال تک قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔مزید کہا گیا کہ ’اس طرح کی گیمز میں ہیرا پھیری سے ڈیزائن کیے گئے فیچرز اور عادت ڈالنے والے ایلگورتھم استعمال کیے جاتے ہیں جن سے مالی نقصان ہوتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی