انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘


انڈیا کے حکام نے کہا ہے مقامی طور پر تیار کیے گئے ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت پہلی بار کامیاب تجربات کیے گئے ہیں اور اس کو ملک کے دفاع کے لیے ’اہم سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ تجربات سنیچر کو دن تقریباً ساڑھے بارہ بجے اوڈیشا کے ساحل پر کیے گئے۔انڈیا کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس کا اعلان اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا اور تصویر بھی شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ ’انڈیا نے انٹگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے کامیابی سے تجربات مکمل کر لیے ہیں جس پر میں ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور مسلح افواج کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ٹیسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔اس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’یہ ایک ملٹی لیئرڈ فضائی دفاعی نظام ہے جس میں مقامی طور پر تیار ہونے والا سامان استعمال کیا گیا ہے جن میں فوری ردعمل کے آلات کے علاوہ میزائلز اور ایک انتہائی طاقتور لیرز ہتھیار بھی شامل ہے۔‘رپورٹ کے مطابق یہ متعدد سطحیں رکھنے والا ایک ایسا سسٹم ہے جس میں مقامی طور پر تیار کی گئی تین طرح کی ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے، جن کی بدولت کسی بھی قسم کے فضائی خطرے کو ناکارہ بنایا جا سکتا ہے اور نچلی پرواز کرنے والے ڈرونز سے لے کر انتہائی اونچی اڑان رکھنے والے جہاز اور میزائل بھی اس کی رینج میں آتے ہیں۔حکام نے اس تجربے کو اپنے ملک کے لیے ’اہم سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ’یہ کامیاب تجربات انڈیا کی دفاعی ٹیکنالوجی اور خودانحصاری کی طرف اہم قدم ہے، اس سے دشمنوں کے خلاف ہمارے ملک کا دفاعی نظام مضبوط ہوا ہے۔‘وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ’سُدراشن چکرا‘ نام کے ایک بڑے میزائل دفاعی نظام کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’اس حوالے سے تمام تحقیقی اور تیاری کا کام انڈیا کے اندر ہونا چاہیے۔‘حکام کا کہنا ہے کہ کثیر سطحی فریم ورک رکھنے والا یہ نظام سائبر سکیورٹی کے علاوہ نگرانی کے دوسرے طریقہ ہائے کار کے ساتھ ساتھ شہریوں اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد سے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی