انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟


انڈیا کی ریاست بہار کے شہر بھاگلپور کی ووٹر لسٹ میں ایک پاکستانی خاتون کا نام شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ پاکستانی خاتون مبینہ طور پر تقریباً سات دہائیاں قبل انڈیا میں داخل ہوئی تھیں اور اب بھاگلپور میں جاری خصوصی جامع نظرثانی کے دوران انتخابی فہرست کے مسودے میں ان کا نام پایا گیا ہے۔اب اس معاملے میں سرکاری تحقیقات جاری ہیں اور ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکالنے کے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔یہ معاملہ وزارت داخلہ کی جانب سے انڈیا میں ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مقیم غیرملکی شہریوں کی شناخت کے لیے شروع کی گئی تصدیقی مہم کے دوران سامنے آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان خاتون کا نام ریاست کی ووٹر لسٹ میں شامل تھا بلکہ خصوصی نظرثانی کے عمل کے دوران اس کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔فہرست کی تصدیق کے معاملے سے منسلک بُوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے رسمی مراسلت کے نتیجے میں 11 اگست کو ان خاتون کا نام الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفائی کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’مجھے الیکشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک خط موصول ہوا جس میں ان خاتون کے پاسپورٹ اور ویزا کی تفصیلات تھیں جس سے ان کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق ہوئی۔ انہیں سنہ 1956 میں رنگ پور مں پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور ان کے ویزے پر 1958 درج ہے۔‘بی ایل او نے مزید بتایا کہ ’تصدیقی عمل کے دوران پتا چلا کہ خاتون کی صحت کافی خراب ہے اور وہ اس عمل سے لیے ضروری بات چیت کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ ان کا نام فہرست سے نکالنے کے لیےباقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘بھاگلپور کے ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ ڈاکٹر نوال کشور نے بھی تصدیق کی ہے کہ ’فارم 7 جمع کروا کے ان کا نام فہرست سے حذف کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کا پس منظر جاننے کے لیے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔‘بہار اسمبلی کے انتخابات سے قبل جولائی میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کا عمل شروع کیا گیا تھا جس کے تحت فارم تقسیم کیے گئے تھے۔الیکشن کمشن آف انڈیا کے مطابق سات کروڑ 89 لاکھ میں سے سات کروڑ 24 لاکھ فارم ادارے کو واپس موصول ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی