بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟


انڈیا کی ریاست کیرالہ ملک کی پہلی مکمل طور پر ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست بن گئی ہے جہاں 100 سال اور اس سے زیادہ عمر کے باشندے بھی آن لائن بینکنگ استعمال کرتے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق ریاستی دارالحکومت ترواننت پورم کے قریب ایک گاؤں پلمپارہ میں تین برس قبل اس حوالے سے کوششیں شروع ہوئیں جب ایک سرکاری سکیم کے تحت ملازمت کرنے والے دیہی کارکنوں نے اپنے بینک کھاتوں میں ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرنا شروع کیں۔ملازمین کو اس بات کی تصدیق کے لیے آن لائن بینکنگ کی ضرورت تھی کہ ان کی اجرت درست طور پر موصول ہو گئی ہے۔پلمپارہ ولیج کونسل کے سربراہ راجیش پی وی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’دیہاتیوں کو بینک اکاؤنٹس میں اپنی تنخواہ دیکھنے کے لیے ڈیجیٹل خواندگی کی ضرورت تھی۔ تنخواہ کی آن لائن منتقلی ایک نئے اور ڈیجیٹل نظام کو سیکھنے کی تحریک تھی۔‘انہوں نے بتایا کہ ’ہم سنہ 2022 میں حکومت کی مدد سے ڈیجیٹل خواندگی کے لیے مہم شروع کرنے میں کامیاب ہوئے۔‘اس مہم کا مقصد ابتدائی طور پر 60 سال تک کی عمر کے لوگوں کے لیے تھا لیکن گاؤں کے بوڑھوں نے بھی دلچسپی ظاہر کی۔راجیش نے کہا کہ ’ہم پورے گاؤں کو تعلیم دینے میں کامیاب ہو گئے۔ 103 سال کی عمر کے لوگ بھی کلاس میں شامل ہو گئے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جو سمارٹ فون صرف کال کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے، اچانک انہیں پتہ چلا کہ فون کے استعمال کے بہت سے طریقے ہیں، انہیں محسوس ہوا کہ دنیا ان کے بہت قریب آ گئی ہے۔ بوڑھے لوگوں نے اسے خبریں دیکھنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا، اور وہ سمجھ گئے کہ خود کو مصروف رکھنے کے لیے موبائل فون کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔‘اس کے بعد پلمپارہ کے اس تجربے کو پورے کیرالہ میں نقل کیا گیا اور ریاستی سطح پر غربت کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام ’ کڈمبشری‘ کے تحت ’اپنی مدد آپ گروپ‘ کام کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل خواندگی اکثر فی فرد کے بجائے فی گھرانہ ماپی جاتی ہے۔ فائل فوٹو: فری پکسوزیراعلیٰ پنارائی وجین نے جمعرات کو پروگرام کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے 1991 میں اسی طرح کی کامیابی کو یاد کیا جب کیرالہ انڈیا میں سب سے زیادہ خواندہ ریاست قرار پائی تھی۔وزیراعلٰی نے مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کیرالہ اپریل 1991 میں کل خواندگی حاصل کرنے والا پہلی ریاست تھی، اور اب ہم مکمل طور پر ڈیجیٹل طور پر خواندگی حاصل کرنے والی پہلی ریاست ہیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صرف 38 فیصد انڈین گھرانوں میں ڈیجیٹل خواندگی ہے۔سات سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کیرالہ کی خواندگی کا تخمینہ لگ بھگ 96.2 فیصد ہے، جبکہ انڈیا میں اس کی اوسط 80 فیصد ہے۔ڈیجیٹل خواندگی اکثر فی فرد کے بجائے فی گھرانہ ماپی جاتی ہے۔ اگر گھر میں کم از کم ایک فرد ڈیجیٹل ٹولز جیسے سمارٹ فونز اور بینکنگ ایپس کا استعمال کر سکتا ہے، تو اس کا شمار ڈیجیٹل طور پر خواندہ گھرانہ شمار ہوتا ہے۔راجیش پی وی جو 1990 کی دہائی میں خواندگی کی مہم کا حصہ تھے، نے کہا کہ وہ دونوں کامیابیوں کو دیکھ کر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نے وقت کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھا ہے، اور ہم نے لوگوں کو ٹیکنالوجی کی اہمیت سمجھا دی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی