یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی


یوکرین نے اپنے یوم آزادی کے روز روس پر پے در پے ڈرون حملے کیے جن سے اس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے علاوہ ان کی جانب سے سفارتی سطح پر کی گئی کوششیں اس وقت رائیگاں ثابت ہو گئی تھیں جب روس نے جمعے کو پوتن اور زیلنسکی کی ملاقات کے امکان کو رد کر دیا تھا۔  ساڑھے تین برس سے جاری جنگ میں اب تک دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، یہ جنگ کچھ عرصے سے تعطل کا شکار بھی ہے تاہم پچھلے کچھ دنوں میں روس نے پیش قدمی کی اور سنیچر کو ڈونیسٹک کے علاقے میں واقع دو دیہات پر قبضے کا اعلان کیا۔اس کا جواب یوکرین کی جانب سے اتوار کو دیا گیا اور روسی علاقوں کی طرح کئی ڈرون اڑائے گئے جن میں سے ایک نشانہ بنائے جانے کی کوشش میں کرسک کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اوپر گر گیا جس سے آگ لگ گئی ہے۔پلانٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ ہوا۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے وقت سے کئی بار جوہری پلانٹس کے قریب لڑائی کے ممکنہ خطرناک نتائج سے خبردار کر چکی ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے کچھ ڈرونز کو شمال مغربی علاقے میں گرایا گیا۔حکام کے مطابق 10 ڈرونز کو خلیج فن لینڈ کے علاقے نشانہ بنایا گیا، جن کا ملبہ گرنے سے ایک فیول ٹرمینل میں آگ بھی لگی۔کم وسائل رکھنے والی یوکرینی فوج حملوں کے جواب میں زیادہ تر ڈرونز پر انحصار کرتی ہے اور خاص طور پر تیل سے متعلق انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ روسی حکومت کے آمدنی اور جنگ جاری رکھنے کے اخراجات کے لیے ایک بڑا ذریعہ ہے۔یوکرین پر حملے کے بعد سے روس میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔حالیہ حملوں کے حوالے سے یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے بیلسٹک میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرونز سے حملے کیے جن میں سے 48 کو گرا لیا گیا جبکہ ایک حملے سے ایک خاتون ہلاک ہوئیں۔یہ تازہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب یوکرین اپنا یوم آزادی منا رہا ہے جو 24 اگست کو 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد الگ ہونے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب امن کے لیے ہونے والی درخواستوں کو رد کیا جاتا ہے تو پھر یوکرین اس طرح سے حملے کرتا ہے۔‘ان کے مطابق ’آج امریکہ اور یورپ دونوں رضامند ہیں، ابھی یوکرین نے پوری طرح فتح حاصل نہیں کی مگر یقیناً یہ ہارے گا نہیں، ہم اپنی آزادی کا دفاع کریں گے، یوکرین شکار نہیں بلکہ ایک فائٹر ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی