پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ


ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے یوکرین کو امریکہ کے تیارکردہ میزائلوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اخبار وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاموشی کے ساتھ ہونے والے اس اقدام میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل شامل ہیں، جس سے کیئف کے دفاع کی صلاحیت میں کمی آئی ہے۔یہ رپورٹ ایک روز وال سٹریٹ جنرل میں شائع ہوئی تھی، جس میں امریکی حکام کا حوالہ دیا گیا تھا۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر رپورٹ کی تصدیق نہیں کروا سکا۔یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین سال سے جاری روس یوکرین جنگ کے مزید طویل ہونے اور کوششوں کے باوجود کسی امن معاہدے تک نہ پہنچ پانے پر کچھ پریشان دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کچھ روز پیشتر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد یورپی رہنماؤں اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی تھی، تاہم اس کے بعد بھی جنگ بندی یا امن معاہدے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔جمعے کو انہوں نے کہا تھا کہ وہ پھر سے روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے یا پھر امن عمل سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں۔’میں ایک اہم فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، جس میں بڑے پیمانے پر پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں یا پھر بھاری ٹیرف، یا پھر یہ دونوں چیزیں ہی ہو سکتی ہیں۔ یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کچھ نہ کریں اور کہہ دیں کہ یہ آپ کی لڑائی ہے۔‘صدر ٹرمپ اب بھی روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان ملاقات کے لیے پرامید ہیں تاہم ایسا ہونا کافی مشکل نظر آ رہا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگائی لاوروف نے جمعے کو این بی سی کو بتایا کہ صدر زیلنکسی کے ساتھ بیٹھے کے حوالے سے کوئی ایجنڈا موجود نہیں ہے۔ان کے مطابق ’جب ملاقات کا ایجنڈا تیار ہو جائے تو پوتن زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہوں گے جو کہ اس وقت قطعی طور پر تیار نہیں ہے اور فی الحال ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی بھی موجود نہیں ہے۔‘وال سٹریٹ جنرل کے مطابق چونکہ وائٹ ہاؤس کی خواہش ہے کہ صدر پوتن امن مذاکرات میں شامل ہوں اور ان کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی اور اس صورت حال میں یہ اہم ہے کہ پینٹاگون نے یوکرین کو روسی سرزمین کے اندر دور تک حملے کرنے سے روک دیا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹھ ہیگستھ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے حتمی رائے دی ہے۔اس حوالے سے ابھی تک یوکرینی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے بھی موقف جاننے کے لیے کیے گئے رابطوں کا جواب نہیں دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی