نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟


بھارت میں ڈلیوری کے لیے پیشگی رقم جمع نہ کروانے پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے علاج میں تاخیر پر نومولود بچی دم توڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپریش کے شہر لکھیم پور کھیری میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں ایک نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کی سنگ دلی اور لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وپن گپتا اپنی حاملہ بیوی کو ڈلیوری کے لیے اسپتال لایا جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کے لیے 25 ہزار روپے ایڈوانس رقم کا تقاضہ کیا۔ وپن گپتا نے 5 ہزار روپے جمع کروائے اور 20 ہزار روپے اگلے روز جمع کرانے کا کہا تاہم اسپتال انتظامیہ کی علاج میں تاخیر کے باعث حاملہ کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس پر اسے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرے اسپتال منتقل کرنے پر وہاں کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ غلط ادویہ کی وجہ سے نومولود اب زندہ نہیں جبکہ بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ غم سے نڈھال وپن اسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے اپنے نومولود کی لاش بیگ میں ڈال کر مجسٹریٹ کے آفس پہنچ گیا، جہاں اس نے اسپتال کیخلاف کارروائی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ وپن گپتا نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر منیش گپتا اور ڈاکٹر حکما گپتا کی لالچ کی وجہ سے بچی کی جان گئی ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ نے نومولود کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے لکھیم پور کے اسپتال کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی