سعودی شاعر عمان میں پہاڑ سے گر کر انتقال کر گئے۔۔ موت سے قبل کی آخری ویڈیو وائرل


سعودی عرب کے نامور شاعر سعود بن معدی الرفاعی القحطانی ایک افسوسناک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ رپورٹوں کے مطابق وہ عمان کے علاقے ظفار گورنریٹ میں واقع بلند اور دشوار گزار پہاڑ **جبل سمحان** پر چڑھائی کے دوران توازن کھو بیٹھے اور گہری کھائی میں گر گئے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن شدید چوٹوں کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے سے کچھ وقت پہلے کی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ خطرناک ڈھلوان پر چڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Life in Saudi Arabia🇸🇦- News | Entertainment | Shopping (@lifeinsaudiarabiaofficial) سعودی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر ان کی میت وطن واپس بھیجی جا رہی ہے۔ سعود بن معدی کا تعلق سعودی عرب کے علاقے الباحہ سے تھا اور وہ خلیجی دنیا میں اپنے منفرد اسلوب کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے عربی زبان میں 15 سے زیادہ شعری مجموعے تحریر کیے، جن میں روایت اور جدیدیت کا امتزاج نمایاں تھا۔ ان کا انتقال نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے عرب ادبی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، فوجی اہلکار اور شہری رہا

دنیا کے ’محفوظ ترین ممالک‘ جہاں لوگ گھروں کے دروازے بند نہیں کرتے اور پولیس ہتھیار نہیں رکھتی

نانی سے قرض لے کر شروع کیا گیا کاروبار، جس کی آمدن اب اربوں میں ہے: ’والدہ نے سکھایا کہ تم وہ سب بن سکتی ہو، جو تم چاہتی ہو‘

مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ۔۔ ننھے بیٹے کے سامنے بیوی کی جان کیوں لی؟ سفاک شوہر کے بیان نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا

بزرگ شہریوں نے کیرالہ کو انڈیا کی پہلی مکمل ’ڈیجیٹل خواندہ‘ ریاست کیسے بنایا؟

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر لسٹ میں ’پاکستانی خاتون‘ کا نام کیسے شامل ہوا؟

یومِ آزادی پر یوکرین کے حملے، روس کے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی

انڈیا کی ریاست بہار کی ووٹر فہرست میں پاکستانی خاتون کا نام کیسے شامل ہوا؟

انڈیا کے مقامی طور پر تیارکردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت ’پہلی بار کامیاب تجربات‘

پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال سے روک دیا: رپورٹ

بینک فراڈ کا الزام، انڈین بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے خلاف مقدمہ درج

دو میل فی سیکنڈ کی رفتار والے ہائپر سونک میزائل کی دوڑ جو اپنے اہداف کو ’خاک میں ملا سکتے ہیں‘

پاپا اور دادی نے ماں پر پیٹرول ڈالا اور پھر۔۔ ماں کو جلتا دیکھنے والے بچے نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

نومولود بچی اسپتال انتظامیہ کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ لاش لے کر کہاں پہنچ گیا؟

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی