جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر وفاق کا نوٹس، صوبوں سے ڈیٹا طلب


ملک میں جنگلات کی کٹائی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر وفاقی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبوں اور علاقوں سے گزشتہ پانچ سالوں کا تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری کوآرڈینیشن کونسل ایس آئی ایف سی نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جنگلات کی کٹائی کے واقعات، رقبے میں کمی اور جنگلی حیات کی پناہ گاہوں کی تباہی سے متعلق ڈیٹا فراہم کریں۔ ایس آئی ایف سی کا کہنا ہے کہ یہ معلومات اعلیٰ حکومتی سطح پر نظرثانی اور مستقبل کی حکمت عملی کے تعین میں معاون ثابت ہوں گی اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے بھی صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے باعث موسمیاتی توازن بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کاٹنے سے موسمی تغیرات کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج: اکیڈمی سیل، گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

’ایسے تو کوئی جانوروں کو بھی نہیں مارتا‘: رائیونڈ میں 30 روپے پر شروع ہونے والی بحث جو دو بھائیوں کے قتل کا باعث بنی

’نیتن یاہو نے اقتدار کے لیے عام لوگوں کی قربانی دی‘: اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرے

بلوچستان حکومت نے 'بینک آف بلوچستان' کے قیام کا اعلان کردیا

اگلے مہینے پہلی سالگرہ تھی۔۔ شادی کے 8 سال بعد پیدا ہونے والے ننھے ریان کو گھر پر گولی کیسے لگی؟ غمزدہ باپ نے سارا واقعہ سنا دیا

انڈیا میں تیار کردہ سوزوکی کی پہلی الیکٹرک کار جو ’جاپان سمیت 100 ملکوں میں ایکسپورٹ ہو گی‘

جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر وفاق کا نوٹس، صوبوں سے ڈیٹا طلب

فیض آباد میں نواب شجاع الدولہ کی ’دلکُشا کوٹھی‘ جہاں اب ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں نصب ہوں گی

فیض آباد میں نواب شجاع الدولہ کی ’دلکُشا کوٹھی‘ جہاں اب ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں نصب کی جائیں گی

بھارتی آبی جارحیت:دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب

جہلم: مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، اکیڈمی سیل

ہمارے جسم سے آنے والی بُو ہماری صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے اور کیا اِس کی مدد سے ممکنہ بیماری کی تشخیص ممکن ہے؟

پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بلوچستان میں بدامنی اور شورش جس کی پیش گوئی نواب اکبر بگٹی نے اپنی ہلاکت سے قبل کر دی تھی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں این ایف سی ایوارڈ پر بحث کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی