کراچی: ارسا کے نئے رکن کی تقرری کے لیے 5 رکنی وزارتی کمیٹی قائم


حکومت سندھ نے ارسا میں صوبے کے نئے رکن کی تقرری کے لیے پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس حوالے سے سندھ کابینہ نے کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار، وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ اور وزیر سوشل ویلفیئر طارق ٹالپر شامل ہیں۔ کمیٹی سب سے پہلے ریٹائرڈ چیف انجنیئر غلام مصطفیٰ اُجن کا انٹرویو کرے گی اور ان کی اہلیت کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ اگر کمیٹی غلام مصطفیٰ اُجن کو موزوں امیدوار نہ سمجھے تو دیگر امیدواروں کا بھی انٹرویو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ارسا میں سندھ کے موجودہ رکن احسان لغاری کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں چیف واٹر تعینات کر دیا گیا ہے اس لیے ارسا میں سندھ کا رکن کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔ محکمہ آبپاشی نے مختلف ریٹائرڈ چیف انجنیئرز سے مشاورت کے بعد غلام مصطفیٰ اُجن کا نام وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوایا تھا تاہم وزیر اعلیٰ نے براہ راست فیصلہ کرنے کے بجائے وزراء پر مشتمل کمیٹی بنا دی تاکہ تقرری میرٹ کے مطابق کی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

یکم ستمبر سےجعلی شناختی کارڈ والے افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن ہوگا

لائیو: چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ، پنجاب میں 14 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر، ایک ہزار سے زائد گاؤں زیرِ آب

’کچھ نہیں بچا، سمجھ نہیں آ رہا کہاں جائیں‘، پنجاب میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی دردناک داستانیں

لائیو: دریائے چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ، لاہور کے ملحقہ علاقے ’ہائی رسک‘ قرار

‘ہمیں مہاجر کی نظر سے نہیں دیکھا‘، چترالیوں اور افغانوں کے مابین مضبوط تعلق کی وجہ کیا ہے؟

پاکستان بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، مزید سیلاب کا خدشہ: محکمہ موسمیات

’اتنی آبادی کدھر جائے، لوگ سڑکوں پر نہیں رہ سکتے‘: دریائے راوی کے کنارے رہائش پذیر خاندان جو کہیں اور جانے کے لیے تیار نہیں

لاہور میں دریائے راوی کے قریبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل اور لوگوں کا انخلا جاری، آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلا داخل اور لوگوں کا انخلا جاری، آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے چناب اور راوی کے بہاؤ میں اضافہ، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری

کیش لیس معیشت کی جانب بڑا قدم، ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کمپنیوں کو ڈیڈلائن دے دی

رائیونڈ میں 30 روپے کے جھگڑے پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاک

’شروع میں منافع پھر نقصان‘، بیٹنگ ایپ میں شہری کے 90 لاکھ روپے کیسے ڈوبے؟

’شروع میں منافع پھر بھاری نقصان‘، بیٹنگ ایپ میں شہری کے 90 لاکھ روپے کیسے ڈوبے؟

سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث چناب اور راوی دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ، ملحقہ علاقوں میں انخلا جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی