رائیونڈ میں 30 روپے کے جھگڑے پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاک


صوبہ پنجاب کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے جھگڑے پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔جمعرات کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان کو چھڑوانے کے لیے ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، پولیس مقابلے میں دونوں مرکزی ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہو گئے۔لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں ایک معمولی تنازع پر پیش آنے والے واقعے میں دو سگے بھائیوں راشد اور واجد کی جان چلی گئی تھی۔یہ واقعہ 21 اگست کو پیش آیا تھا جب 30 روپے کی ادائیگی پر پھل فروشوں اور خریداروں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ملزمان نے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق ضلع قصور کے علاقے رتی پنڈی سے تھا۔ 25 سالہ راشد اور 22 سالہ واجد نامی یہ دو بھائی لاہور سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے جب راستے میں ایک پھل کی ریڑھی سے پھل خریدنے کے لیے رکے۔خریداری کے دوران 30 روپے کی ادائیگی پر ریڑھی والے سے تکرار ہو گئی۔ یہ معمولی جھگڑا جلد ہی شدت اختیار کر گیا جب ریڑھی والے نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا۔ملزمان، جن میں اویس، شہزاد، توقیر اور دیگر شامل تھے، نے مبینہ طور پر بھائیوں پر تشدد شروع کر دیا اور انہیں کرکٹ بیٹ سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقتولین کے والد سعید اقبال نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹے روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرتے تھے اور یہ واقعہ ایک چھوٹی سی رقم پر پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولین کے والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں ملزمان پر قتل اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھی پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پیپولس کا کہنا ہے کہ سپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائیونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں تحقیقات شروع کر دی تھیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور انسانی انٹیلی جنس کی مدد سے مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے ایک اور ملزم اویس کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 اگست کو جب ٹیم ملزمان کی نشاندہی پر رائیونڈ میں چھاپے مار رہی تھی تو زیرِ حراست ملزمان کے ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔بیان کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران قتل میں ملوث دونوں مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے ساتھی پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

یکم ستمبر سےجعلی شناختی کارڈ والے افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن ہوگا

لائیو: چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ، پنجاب میں 14 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر، ایک ہزار سے زائد گاؤں زیرِ آب

’کچھ نہیں بچا، سمجھ نہیں آ رہا کہاں جائیں‘، پنجاب میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی دردناک داستانیں

لائیو: دریائے چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ، لاہور کے ملحقہ علاقے ’ہائی رسک‘ قرار

‘ہمیں مہاجر کی نظر سے نہیں دیکھا‘، چترالیوں اور افغانوں کے مابین مضبوط تعلق کی وجہ کیا ہے؟

پاکستان بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، مزید سیلاب کا خدشہ: محکمہ موسمیات

’اتنی آبادی کدھر جائے، لوگ سڑکوں پر نہیں رہ سکتے‘: دریائے راوی کے کنارے رہائش پذیر خاندان جو کہیں اور جانے کے لیے تیار نہیں

لاہور میں دریائے راوی کے قریبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل اور لوگوں کا انخلا جاری، آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلا داخل اور لوگوں کا انخلا جاری، آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے چناب اور راوی کے بہاؤ میں اضافہ، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری

کیش لیس معیشت کی جانب بڑا قدم، ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کمپنیوں کو ڈیڈلائن دے دی

رائیونڈ میں 30 روپے کے جھگڑے پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاک

’شروع میں منافع پھر نقصان‘، بیٹنگ ایپ میں شہری کے 90 لاکھ روپے کیسے ڈوبے؟

’شروع میں منافع پھر بھاری نقصان‘، بیٹنگ ایپ میں شہری کے 90 لاکھ روپے کیسے ڈوبے؟

سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث چناب اور راوی دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ، ملحقہ علاقوں میں انخلا جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی