سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے گاؤں دب گیا، ہزا ر سے زائد ہلاک


سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورا ایک گاؤں دب گیا جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے سوڈان لبریشن موومنٹ آرمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ مغربی سوڈان کے مَرہ نامی پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی اور نیچے آنے والے پتھروں نے پہاڑی کے دامن میں واقع گاؤں کو لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق موومنٹ کے کارکن عبدالواحد محمد نور نے ایک بیان میں کہا کہ کئی روز کی بارش کے بعد 31 اگست کو اچانک مذکورہ علاقے میں بہت بڑی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔دارفور کے علاقے پر کنٹرول رکھنے والی تحریک کے حکام نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے تلے لوگوں کی لاشوں کو نکالنے میں مدد کریں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق ’اب وہ گاؤں بالکل زمین کی سطح کے برابر آ چکا ہے۔‘رپورٹ کے مطابق دارفور ریاست میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شدید جنگ کی وجہ سے لوگ جان بچا کر مَرہ نام کے پہاڑی علاقے کی طرف گئے تھے جہاں خوراک اور ادویات کی بھی شدید کمی ہے۔ دو برس سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کی تقریباً آدھی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، وہاں خوراک کے سامان کا فقدان ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں۔ اس وقت بھی شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں شدید لڑائی جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر ’بڑی شارک‘ کے حملے میں ایک شخص ہلاک

خیبرپختونخوا: ’نازیبا ویڈیوز‘ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 گرفتار

’دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں‘، نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کے ’مثبت‘ بیان پر ردعمل

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

سفارتی کامیابی اور مغرب کو دھمکی: پوتن کا یوکرین جنگ پر سخت موقف جو دباؤ کے باوجود برقرار رہا

لگتا ہے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، چین کے ہو گئے ہیں: صدر ٹرمپ

پینٹاگون کا نام تبدیل: امریکی محکمہ دفاع محکمہ جنگ بن گیا

دریائے راوی انڈیا پاکستان کی 30 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ بھی بہا لے گیا، کئی چوکیاں زیرِ آب

پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

’مودی اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘: ٹرمپ کا یو ٹرن

جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

امریکا اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ : واشنگٹن کا 10 ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان

جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری

1965 کی جنگ: جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی