پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان


انڈیا کی بجٹ ایئرلائن سپائس جیٹ کو مسلسل دوسری سہ ماہی میں مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان دہائیوں بعد بدترین لڑائی کے دوران انڈین شہریوں نے کم خرچ ایئرلائن کے ذریعے مختلف ملکوں کی سیاحت پر جانا کم کر دیا ہے۔مشکلات سے دوچار ایئرلائن سپائس جیٹ نے سہ ماہی خسارے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اپریل تا جون کے تین ماہ کے دوران دو ارب 35 کروڑ انڈین روپے (2 کروڑ 66 لاکھ ڈالر) کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران سپائس جیٹ نے ڈیڑھ ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔اپریل میں کشمیر کے سیاحتی علاقے میں حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے تعلقات بدترین خرابی سے دوچار ہوئے جب نئی دہلی نے اس واقعے میں اسلام آباد کے ملوث ہونے کا بیان دیا۔پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی جھڑپیں اور ایک محدود پیمانے کی جنگ بھی لڑی گئی۔شمال مغربی انڈیا کے علاقوں میں ایئرپورٹس کو بند کرنا پڑا اور پاکستان نے انڈیا میں رجسٹرڈ ایئرلائنز کی پروازوں کی اپنے فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کی۔کمپنی کی سہ ماہی آمدنی تقریباً 35 فیصد گر کر 11 ارب روپے رہ گئی۔سپائس جیٹ نے یہ بھی کہا کہ اس کے گراؤنڈ ہوائی جہاز کو سروس میں واپس لانے میں تاخیر نے کمپنی کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ایئرلائن نے لیز کمپنیوں اور دیگر کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کے لیے حالیہ برسوں میں تصفیے کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں لیکن پھر بھی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران سپائس جیٹ نے ڈیڑھ ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پیمارچ کے آخر تک سپائس جیٹ کے پاس صرف 25 آپریشنل طیارے تھے، جو اس کے 61 جیٹ طیاروں کے بیڑے کے نصف سے بھی کم تھے۔محدود پیمانے پر آپریشنل طیاروں کی وجہ سے انڈیا کی کم عمر ایئر لائنز میں سے ایک اکاسا نے سپائس جیٹ کو مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے ملک کی نمبر 3 ایئرلائن کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دنیا کی تیسری سب سے بڑی ایوی ایشن مارکیٹ میں اب سپائس جیٹ کے دو فیصد کے مقابلے میں اکاسا ایئرلائنز کا حصہ ساڑھے پانچ فیصد تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپائس جیٹ کی مجموعی مالیت پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مثبت ہو کر چار ارب 46 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر 88 انڈین روپے کے مساوی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر ’بڑی شارک‘ کے حملے میں ایک شخص ہلاک

خیبرپختونخوا: ’نازیبا ویڈیوز‘ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 گرفتار

’دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں‘، نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کے ’مثبت‘ بیان پر ردعمل

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

سفارتی کامیابی اور مغرب کو دھمکی: پوتن کا یوکرین جنگ پر سخت موقف جو دباؤ کے باوجود برقرار رہا

لگتا ہے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، چین کے ہو گئے ہیں: صدر ٹرمپ

پینٹاگون کا نام تبدیل: امریکی محکمہ دفاع محکمہ جنگ بن گیا

دریائے راوی انڈیا پاکستان کی 30 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ بھی بہا لے گیا، کئی چوکیاں زیرِ آب

پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

’مودی اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘: ٹرمپ کا یو ٹرن

جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

امریکا اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ : واشنگٹن کا 10 ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان

جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری

1965 کی جنگ: جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی