جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری


جاپان کے جنوب مغربی علاقوں کو سمندری طوفان پیپاہ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں متعدد حادثات پیش آئے اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق طوفان سب سے پہلے کوچی سے ٹکرایا جس کے بعد شدید بارشیں اور تیز ہوائیں شروع ہو گئیں۔ طوفان کے باعث شیزوکا میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں اور کئی گاڑیاں اُلٹ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں 24 افراد زخمی اور 220 عمارتیں متاثر ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق طوفان پیپاہ اب دارالحکومت ٹوکیو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکام نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں واکایاما میں بھی طوفان کے باعث شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔طوفان کی شدت کے باعث ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر ’بڑی شارک‘ کے حملے میں ایک شخص ہلاک

خیبرپختونخوا: ’نازیبا ویڈیوز‘ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 گرفتار

’دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں‘، نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کے ’مثبت‘ بیان پر ردعمل

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

سفارتی کامیابی اور مغرب کو دھمکی: پوتن کا یوکرین جنگ پر سخت موقف جو دباؤ کے باوجود برقرار رہا

لگتا ہے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، چین کے ہو گئے ہیں: صدر ٹرمپ

پینٹاگون کا نام تبدیل: امریکی محکمہ دفاع محکمہ جنگ بن گیا

دریائے راوی انڈیا پاکستان کی 30 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ بھی بہا لے گیا، کئی چوکیاں زیرِ آب

پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

’مودی اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘: ٹرمپ کا یو ٹرن

جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

امریکا اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ : واشنگٹن کا 10 ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان

جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری

1965 کی جنگ: جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی