لگتا ہے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، چین کے ہو گئے ہیں: صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، وہ چین کے ہو گئے ہیں۔ خدا کرے کہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ مستقبل خوشحال اور طویل ہو۔‘برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بیان سوشل میڈیا پر چین میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں تینوں ملکوں کے رہنماؤں کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا ہے۔بعد ازاں جمعے کو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ امریکہ نے انڈیا کو چین کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔ ’مجھے بہت مایوسی ہوئی کہ انڈیا اتنا تیل خریدے گا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، روس سے۔ اور میں نے انہیں یہ بتا دیا۔‘صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں سوال پر انڈیا کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔چینی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا اور کریملن کے نمائندوں سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔شی جن پنگ نے چین کے بندرگاہی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے غیر مغربی ممالک کے 20 سے زائد رہنماؤں کی میزبانی کی تھی جن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل تھے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں روسی صدر پوتن اور انڈین وزیراعظم مودی کو ہاتھ تھامے دیکھا گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو نامہ نگاروں سے کہا کہ ’میں ہمیشہ مودی کا دوست رہوں گا۔ وہ ایک عظیم وزیراعظم ہیں۔ وہ بہت اچھے ہیں۔ میں ہمیشہ دوست رہوں گا، لیکن وہ اس خاص لمحے میں جو کر رہے ہیں مجھے وہ پسند نہیں۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان ایک خاص تعلق ہے (فوٹو: روئٹرز)انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’لیکن انڈیا اور امریکہ کے درمیان ایک خاص تعلق ہے، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔‘شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے ماہرین کی رائے کو تقویت ملی ہے کہ امریکہ انڈیا کو اپنے سفارتی دائرے تک محدود رکھنے میں ناکام ہو گیا ہے۔اُدھر صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کو اپنی جنگ کے خاتمے کے لیے قائل کرنے میں ناکامی پر مایوس ہو چکے ہیں۔انہوں نے جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی روسی صدر سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر ’بڑی شارک‘ کے حملے میں ایک شخص ہلاک

خیبرپختونخوا: ’نازیبا ویڈیوز‘ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 گرفتار

’دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں‘، نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کے ’مثبت‘ بیان پر ردعمل

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

سفارتی کامیابی اور مغرب کو دھمکی: پوتن کا یوکرین جنگ پر سخت موقف جو دباؤ کے باوجود برقرار رہا

لگتا ہے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، چین کے ہو گئے ہیں: صدر ٹرمپ

پینٹاگون کا نام تبدیل: امریکی محکمہ دفاع محکمہ جنگ بن گیا

دریائے راوی انڈیا پاکستان کی 30 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ بھی بہا لے گیا، کئی چوکیاں زیرِ آب

پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

’مودی اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘: ٹرمپ کا یو ٹرن

جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

امریکا اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ : واشنگٹن کا 10 ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان

جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری

1965 کی جنگ: جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی