’دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں‘، نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کے ’مثبت‘ بیان پر ردعمل


انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے حوالے سے مثبت رائے کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں اور اسی جذبے سے ان کی تائید کرتا ہوں۔‘اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ نریندر مودی کا انڈین اشیاء پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کے حوالے سے پہلا براہِ راست بیان ہے۔سنیچر کی صبح انڈین وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’انڈیا اور امریکہ کے درمیان ایک بہت ہی مثبت اور مستقبل کے حوالے سے جامع اور عالمی سٹریٹجک شراکت داری ہے۔‘انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہلی میں سنیچر کو کہا کہ ’وزیراعظم مودی امریکہ کے ساتھ ہماری شراکت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔‘Deeply appreciate and fully reciprocate President Trump's sentiments and positive assessment of our ties.India and the US have a very positive and forward-looking Comprehensive and Global Strategic Partnership.@realDonaldTrump @POTUS https://t.co/4hLo9wBpeF— Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2025انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک صدر ٹرمپ کا تعلق ہے، ان (نریندر مودی) کے ہمیشہ صدر ٹرمپ کے ساتھ بہت اچھے ذاتی تعلقات رہے ہیں۔ لیکن بات یہ ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اس وقت، میں اس سے زیادہ نہیں کہہ سکتا۔‘جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، وہ گہرے اور تاریک چین کے ہو گئے ہیں۔ خدا کرے کہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ مستقبل خوشحال اور طویل ہو۔‘انہوں نے یہ بیان سوشل میڈیا پر چین میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں تینوں ملکوں کے رہنماؤں کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا تھا۔بعد ازاں جمعے کو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ امریکہ نے انڈیا کو چین کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔ ’مجھے بہت مایوسی ہوئی کہ انڈیا اتنا تیل خریدے گا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، روس سے۔ اور میں نے انہیں یہ بتا دیا۔‘جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے‘ (فوٹو: گیٹی امیجز)صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں ہمیشہ مودی کا دوست رہوں گا۔ وہ ایک عظیم وزیراعظم ہیں۔ وہ بہت اچھے ہیں۔ میں ہمیشہ دوست رہوں گا، لیکن وہ اس خاص لمحے میں جو کر رہے ہیں مجھے وہ پسند نہیں۔‘انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’لیکن انڈیا اور امریکہ کے درمیان ایک خاص تعلق ہے، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔‘شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے ماہرین کی رائے کو تقویت ملی ہے کہ امریکہ انڈیا کو اپنے سفارتی دائرے تک محدود رکھنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر ’بڑی شارک‘ کے حملے میں ایک شخص ہلاک

خیبرپختونخوا: ’نازیبا ویڈیوز‘ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 گرفتار

’دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں‘، نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کے ’مثبت‘ بیان پر ردعمل

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

سفارتی کامیابی اور مغرب کو دھمکی: پوتن کا یوکرین جنگ پر سخت موقف جو دباؤ کے باوجود برقرار رہا

لگتا ہے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، چین کے ہو گئے ہیں: صدر ٹرمپ

پینٹاگون کا نام تبدیل: امریکی محکمہ دفاع محکمہ جنگ بن گیا

دریائے راوی انڈیا پاکستان کی 30 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ بھی بہا لے گیا، کئی چوکیاں زیرِ آب

پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

’مودی اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘: ٹرمپ کا یو ٹرن

جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

امریکا اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ : واشنگٹن کا 10 ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان

جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری

1965 کی جنگ: جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی