جاپان میں جعلی خلاباز نے خاتون کو آن لائن دوستی کے ذریعے کیسے لُوٹا؟


جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں ایک 80 سال کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے جھانسے میں آکر لاکھوں ین کا نقصان کرا بیٹھیں۔سی بی ایس نیوز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ خاتون کو ایک شخص نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے محبت کے جال میں پھنسایا۔ یہ شخص خود کو ’خلاباز‘ ظاہر کرتا تھا اور خلا میں کسی ’ایمرجنسی‘ کا شکار ہونے کا دعوے دار تھا۔پولیس کے مطابق خاتون کا رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص سے رابطہ ہوا تھا، جس نے خود کو ایک خلاباز بتایا۔ چند دنوں کے رابطے کے بعد اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ اس وقت خلا میں ایک خلائی جہاز میں موجود ہے اور ’حملے کی زد میں ہے اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔‘ملزم نے خاتون سے درخواست کی کہ وہ اسے آکسیجن خریدنے کے لیے آن لائن رقم بھیجے۔ خاتون نے دھوکے میں آکر اسے تقریباً 10 لاکھ ین (6700 امریکی ڈالر) کی رقم منتقل کر دی۔مقامی میڈیا بشمول ہوکائیڈو براڈکاسٹنگ کے مطابق خاتون تنہا رہتی ہیں اور آن لائن رابطے کے دوران انہوں نے اس شخص کے لیے جذباتی لگاؤ محسوس کرنا شروع کر دیا تھا۔پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ’اگر کوئی شخص، جس سے آپ کی سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی ہو، آپ سے رقم کا مطالبہ کرے تو اسے ممکنہ فراڈ سمجھیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔‘عالمی بینک کے مطابق جاپان کی آبادی دنیا میں موناکو کے بعد سب سے زیادہ عمر رسیدہ ہے، اور بزرگ شہری اکثر مختلف منظم فراڈز کا نشانہ بنتے ہیں۔ان فراڈز میں معروف ’یہ میں ہوں‘ سکیم بھی شامل ہے، جس میں دھوکہ باز خود کو متاثرہ فرد کا رشتہ دار ظاہر کر کے مالی مدد کا مطالبہ کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کا رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص سے رابطہ ہوا تھا (فائل فوٹو: سی بی ایس نیوز)پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد کو اے ٹی ایمز کے ذریعے جعلی ’انشورنس ریفنڈز‘ یا ’پنشن کی رقم کی واپسی‘ کے بہانے بھی لوٹا جاتا ہے۔رومانوی فراڈز کے ذریعے دنیا بھر میں اربوں ڈالر لُوٹے جا چکے ہیں، اور آن لائن دور میں ان کے طریقے مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو گئے ہیں۔سنہ 2023 میں صرف امریکہ میں 64 ہزار سے زائد افراد ایسے فراڈ کا نشانہ بنے، جس میں انہیں ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر ’بڑی شارک‘ کے حملے میں ایک شخص ہلاک

خیبرپختونخوا: ’نازیبا ویڈیوز‘ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 گرفتار

’دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں‘، نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کے ’مثبت‘ بیان پر ردعمل

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

سفارتی کامیابی اور مغرب کو دھمکی: پوتن کا یوکرین جنگ پر سخت موقف جو دباؤ کے باوجود برقرار رہا

لگتا ہے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، چین کے ہو گئے ہیں: صدر ٹرمپ

پینٹاگون کا نام تبدیل: امریکی محکمہ دفاع محکمہ جنگ بن گیا

دریائے راوی انڈیا پاکستان کی 30 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ بھی بہا لے گیا، کئی چوکیاں زیرِ آب

پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

’مودی اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘: ٹرمپ کا یو ٹرن

جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

امریکا اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ : واشنگٹن کا 10 ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان

جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ہائی الرٹ جاری

1965 کی جنگ: جب چین کی شمولیت کے خدشے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں جنگ بندی کروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی