اسپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیرمقدم


قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے اور تابناک دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے سربراہان اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت اور جرات مندانہ قیادت پر فخر کرتی ہے جن کی کوششوں سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔ ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے مخلص دوست اور بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور یہ دفاعی معاہدہ اس بھائی چارے اور اعتماد کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خادمِ حرمین الشریفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مقامات مقدسہ کی حفاظت اور سلامتی میں کردار ادا کرنا اپنے لیے باعثِ اعزاز سمجھتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اعتماد اور بھائی چارے کی نئی بنیاد رکھی ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کے مستقبل کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں دونوں کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور پاکستان ہر قیمت پر امت مسلمہ کے دفاع اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: کیچ سے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

بلوچستان: ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، دس اہلکار زخمی

اسلام آباد میں’گدھا کانفرنس‘، محنت کش جانور نہیں بلکہ ’معاشی اثاثہ‘ مانا جائے: شرکا

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، 24 گھنٹے میں کمی کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودیہ مکمل، لندن روانہ

کراچی میں جے یو آئی (ف) کا جلسہ اور جماعت اسلامی کا مارچ، ٹریفک پلان جاری

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ،  قانون کیا کہتا ہے؟

پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان: کیچ سے ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی، نئے ضوابط کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: انڈیا

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی