بلوچستان: ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، دس اہلکار زخمی


بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر  حملے میں کم از کم دس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر کو ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباً 60 کلومیٹر دور دشت کھڈان کے علاقے کینچتی کراس کے مقام پر پیش آیا- ایس ایچ او دشت داد محمد کے مطابق فرنٹیئر کور کی گاڑیاں ایم 8 قومی شاہراہ سے گوادر سے تربت کی طرف جارہی تھیں جب انہیں نشانہ بنایا گیا- انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش ہے تاہم اس کی تصدیق بم ڈسپوزل ٹیم کی رپورٹ کے بعدہی ہوگی۔کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قافلے میں 8 سے 10 کوسٹر اور سکواڈ کی گاڑیاں شامل تھیں جن سے مبینہ طور پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی جس کی زد میں قافلے میں شامل دو گاڑیاں آگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں دس سے زائد اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں زمباد گاڑی استعمال کی گئی ہے۔ نیلے رنگ کی یہ ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی سرحدی علاقوں میں عموماً ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ اور ترسیل کےلیے استعمال کی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس علاقے سے صرف چند کلومیٹر دور پیش آیا ہے جہاں دو روز قبل بینکوں سے پیسہ کراچی لے جانے والی دو گاڑیوں سے 22 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں زمباد گاڑی استعمال کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)گوادر، آواران اور پنجگور کے اضلاع اور ایران کی سرحد سے ملحقہ ضلع کیچ بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ اور غیر محفوظ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی جیسی کالعدم بلوچ مسلح تنظیمیں سرگرم ہیں ۔اس طرز کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے تاہم تازہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: کیچ سے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

بلوچستان: ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، دس اہلکار زخمی

اسلام آباد میں’گدھا کانفرنس‘، محنت کش جانور نہیں بلکہ ’معاشی اثاثہ‘ مانا جائے: شرکا

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ

افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس چاہتے ہیں، وہاں سے ایک گھنٹے کی دُوری پر چین جوہری ہتھیار بناتا ہے: صدر ٹرمپ

غزہ کو ’ریئل اسٹیٹ‘ میں تبدیل کرنے کا ’بزنس پلان‘ اب بھی صدر ٹرمپ کی میز پر ہے: اسرائیلی وزیر خزانہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، 24 گھنٹے میں کمی کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودیہ مکمل، لندن روانہ

کراچی میں جے یو آئی (ف) کا جلسہ اور جماعت اسلامی کا مارچ، ٹریفک پلان جاری

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ،  قانون کیا کہتا ہے؟

پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان: کیچ سے ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی، نئے ضوابط کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی