توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف اہم گواہوں کے بیانات منظر عام پر


بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت میں دو اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ گواہوں میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکریٹری انعام اللہ شاہ اور توشہ خانہ کے نجی اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔ پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے عدالت کو بتایا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے تحفے میں ملنے والے بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے سات کروڑ روپے سے زائد تھی لیکن انعام اللہ شاہ کے دباؤ پر اسے محض 59 لاکھ روپے ظاہر کیا گیا۔ صہیب عباسی کا کہنا ہے کہ انکار کی صورت میں انہیں دھمکی دی گئی کہ ان کی کمپنی کو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیولری سیٹ کی تشخیص انہیں کابینہ ڈویژن کے ذریعے 25 مئی 2022 کو سونپی گئی تھی اور وہ منظور شدہ اپریزرز کی فہرست میں شامل ہیں اور انہوں نے نیب کے تفتیشی افسر کو تمام دستاویزات رضامندی سے فراہم کیں۔ کیس کے دوسرے گواہ انعام اللہ شاہ نے بھی عدالت میں اعتراف کیا کہ انہوں نے صہیب عباسی پر قیمت کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ ہاؤس دونوں پر تعینات تھے اور 2019 سے 2021 تک بیک وقت پی ٹی آئی اور سرکاری ملازمت دونوں سے تنخواہیں لیتے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انعام اللہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں بشریٰ بی بی کی ناراضی کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا کیونکہ خاتون اول کو شبہ تھا کہ ان کے بھائی کے تعلقات جہانگیر ترین سے ہیں۔ نیب اور ایف آئی اے حکام کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے عمران خان کو تحفے میں دیا گیا بلغاری جیولری سیٹ، جس میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئر رنگز اور ایک انگوٹھی شامل ہے اس سیٹ کی اصل مالیت سات کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم نے اس کی قیمت کم لگوا کر صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: کیچ سے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

بلوچستان: ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، دس اہلکار زخمی

اسلام آباد میں’گدھا کانفرنس‘، محنت کش جانور نہیں بلکہ ’معاشی اثاثہ‘ مانا جائے: شرکا

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، 24 گھنٹے میں کمی کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودیہ مکمل، لندن روانہ

کراچی میں جے یو آئی (ف) کا جلسہ اور جماعت اسلامی کا مارچ، ٹریفک پلان جاری

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ،  قانون کیا کہتا ہے؟

پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان: کیچ سے ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی، نئے ضوابط کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: انڈیا

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی