قومی انسداد سروائیکل کینسر مہم کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہوسکا


ملک بھر میں پہلی بار شروع کی جانے والی انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم اپنے مقررہ ہدف کو حاصل نہ کرسکی۔ یہ مہم 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہی جس کا مقصد 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانا تھا۔ ذرائع کے مطابق قومی سطح پر ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم اب تک صرف 77 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگائی جا سکی جس کے مطابق مہم کی کامیابی کی شرح 66.32 فیصد رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 52 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگائی گئی جو کہ 68 فیصد ہدف کے برابر ہے جبکہ سندھ میں 24 لاکھ بچیوں کو ویکسین دی گئی اور وہاں ہدف کا صرف 65 فیصد حاصل ہوسکا۔ آزاد کشمیر میں 97 ہزار 117 اور اسلام آباد میں 46 ہزار 949 بچیوں کو ویکسین لگائی گئی تاہم یہ شرح انتہائی کم رہی۔ آزاد کشمیر میں مہم 39 فیصد اور اسلام آباد میں 35 فیصد ہدف تک محدود رہی۔ ذرائع کے مطابق مہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں شروع ہی نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں یہ مہم 2027 میں جبکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 2026 میں شروع کی جائے گی۔ ماہرین صحت کے مطابق ایچ پی وی ویکسین خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقررہ ہدف حاصل نہ کرپانا مستقبل میں سنگین چیلنجز پیدا کرسکتا ہے اور ویکسینیشن کوریج بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کا فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ، رینج 750 کلومیٹر: آئی ایس پی آر

’ہمارا پانی ہماری مرضی‘ پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی تقریر پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ میں بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی

’حالت کبھی بہتر کبھی نازک ہو جاتی ہے‘، باؤلے کتے کا شکار ہونے والے رضاکار کی کہانی

آزاد کشمیر میں کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، آمد و رفت متاثر

پیپلز پارٹی کے اراکین کی اپنی حکومت پر کھلی تنقید، سرفراز بگٹی کو خطرہ ہے؟

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس ہلاک، چار حملہ آور بھی مار دیے گئے

سمندر میں طغیانی کا خطرہ۔۔ کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کس وقت ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم ہدایات جاری کردیں

شانگلہ: میکے سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: سسرال سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: 10سالہ کزن سے شادی پر 12 سالہ بچی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

’جج کو عبوری آرڈر کے ذریعے کام سے نہیں روکا جا سکتا‘: جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی امور نمٹانے سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار

پنجاب کا اپنا پانی ہے نہریں نکالنے پر آپ کو اعتراض کیوں؟ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا

انگور اڈہ بارڈر دو سال بعد کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے نزدیک دھماکہ، سات افراد ہلاک، درجنوں زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی