پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر گہری تشویش ہے: چینی وزارتِ خارجہ


چین نے پیر کے روز کہا کہ اسے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گہری تشویش ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں اور خطے میں موجود سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب سرحدی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں جنگجو ہلاک ہوئے جس کی دونوں ممالک نے اتوار کو تصدیق کی تھی۔ یہ کابل میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہمسایہ ممالک کے درمیان سب سے شدید لڑائی تھی۔چین کی مغربی سرحد افغانستان اور پاکستان دونوں سے ملتی ہے، اور بیجنگ طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا، ’چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر اور ترقی یافتہ بنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔‘انہوں نے مزید کہا، ’بیجنگ کو امید ہے کہ کابل اور اسلام آباد تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے، اور ایک دوسرے کے تحفظات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طور پر حل کریں گے تاکہ تنازع میں اضافہ نہ ہو۔‘اگست میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کابل میں اپنے پاکستانی اور افغان ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے ہر سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے چند ہفتے قبل بیجنگ کی میزبانی میں ہونے والی ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات میں، چین نے کہا تھا کہ کابل اور اسلام آباد نے اپنے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات

شانگلہ میں خونخوار تیندوے نے 8 سالہ رومیسہ کی جان لے لی، بچے باہر نکلنے سے خوفزدہ

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

پاکستانی فورسز نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع

محکمہ اوقاف کی کارروائی، دارالمساکین کی جگہ فلاحی منصوبہ قائم کرنے کا فیصلہ

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدر زرداری سے ملاقات

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، ضرورت کیوں پیش آئی؟

گل بہادرگروپ کےخارجیوں کیخلاف کارروائی، 60 سے70خوارج ہلاک ہوئے، وزیراطلاعات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی