پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی وقت کی ضرورت ہے، وزیرِ خزانہ


وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ تقریب Borrowers’ Forum Roundtable میں شرکت کی جہاں انہوں نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی دباؤ، قرضوں کی ادائیگی اور سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کے توازن پر اظہارِ خیال کیا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر معیشتیں اس وقت ایک مشکل صورتحال سے گزر رہی ہیں جہاں ایک جانب قرضوں کی بروقت ادائیگی کے تقاضے ہیں اور دوسری جانب عوامی فلاح، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے قرضوں کے نظم و نسق اور سماجی شعبوں کی سرمایہ کاری میں توازن ناگزیر ہے۔ وزیر خزانہ نے فورم کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فورم قرض دار ممالک کے لیے پالیسی ہم آہنگی، تجربات کے تبادلے اور مالیاتی نظم و ضبط کے فروغ کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بہتر قرض مینجمنٹ، تکنیکی استعداد میں اضافہ، اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پائیدار مالی وسائل کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس جیسے پلیٹ فارمز ترقی پذیر ممالک کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ زیادہ متوازن اور نتیجہ خیز تعلقات قائم کرنے میں مدد دیں گے۔ علاوہ ازیں واشنگٹن میں اپنے دورے کے دوران وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آذربائیجان کے نائب اول وزیرِ خزانہ انار کریموف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور تزویراتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ محمد اورنگزیب نے آذربائیجان کو COP29 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے آذربائیجان کے تجربات سے استفادہ کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت میں وسعت، سرمایہ کاری کے نئے مواقع، اور ترجیحی تجارتی معاہدے و ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ دونوں معاہدے پاکستان اور آذربائیجان کے معاشی تعلقات کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تعاون کا دائرہ تیل اور چاول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، مشینری اور زرعی مصنوعات کے شعبوں میں بھی نئی راہیں کھلیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کیا سہیل آفریدی واقعی ’ورکرز کے وزیراعلیٰ‘ ثابت ہوں گے؟

ٹھوس شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، گیند اب افغانستان کی کورٹ میں ہے: شہباز شریف

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی شہباز شریف سے ملاقات

شہباز شریف مجھے ’لاکھوں زندگیاں بچانے‘ کا کریڈٹ دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے: صدر ٹرمپ

عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی درحقیقت مضبوط معاشروں کی بنیاد ہے: سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

’رسید نکل آئی لیکن رقم پھنس گئی‘، پاکستان میں اے ٹی ایم ’کیش ٹریپنگ‘ فراڈ کیا ہے؟

پنجاب کی جیلوں میں بھری ہوئی زندگیاں: 70 ہزار قیدی، گنجائش 38 ہزار

پنجاب حکومت کا ’انتہا پسند مذہبی جماعت‘ کے اثاثے ضبط، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی وقت کی ضرورت ہے، وزیرِ خزانہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان اور نئے سوال: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی دیرپا ثابت ہو گی؟

اس سال کتنی سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی

سوات موٹروے پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی

پنجاب حکومت کا تحریکِ لبیک پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی