پنجاب حکومت کا ’انتہا پسند مذہبی جماعت‘ کے اثاثے ضبط، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم


پنجاب حکومت نے ’ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی‘ قائم کرنے کے لیے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو لاہور میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔‘بیان کے مطابق دیگر فیصلوں میں ’پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔‘پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ’انتہا پسند جماعت  کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا اور ان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کیے جائیں گے۔‘وزیراعلٰی کے زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ’انتہا پسند جماعت کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی ہو گی اور نفرت پھیلانے والی انتہا پسند جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے۔‘بیان کے مطابق ’انتہا پسند جماعت کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔‘صوبے میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کارروائیپنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیرقانونی افغان باشندوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔رواں ہفتے کے آغاز پر تحریک لبیک کے خلاف مریدکے میں آپریشن کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پیصوبائی حکومت نے کہا ہے کہ ’غیرقانونی تارکین وطن کے  لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا، اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔‘پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کی منظوری دی۔پنجاب حکومت کا غیر قانونی اسلحہ فوری جمع کرانے کا حکم پنجاب کی وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی اسلحے کو  ایک ماہ کے اندر جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق ’ایک ماہ کے ایک اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے سٹاک کا معائنہ کیا جائے گا۔‘پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز  کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کرتے ہوئے صوبے میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری دی ہے۔’غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کر کے اس کو ناقابل ضمانت جرم بنا دیا گیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کیا سہیل آفریدی واقعی ’ورکرز کے وزیراعلیٰ‘ ثابت ہوں گے؟

ٹھوس شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، گیند اب افغانستان کی کورٹ میں ہے: شہباز شریف

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی شہباز شریف سے ملاقات

شہباز شریف مجھے ’لاکھوں زندگیاں بچانے‘ کا کریڈٹ دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے: صدر ٹرمپ

عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی درحقیقت مضبوط معاشروں کی بنیاد ہے: سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

’رسید نکل آئی لیکن رقم پھنس گئی‘، پاکستان میں اے ٹی ایم ’کیش ٹریپنگ‘ فراڈ کیا ہے؟

پنجاب کی جیلوں میں بھری ہوئی زندگیاں: 70 ہزار قیدی، گنجائش 38 ہزار

پنجاب حکومت کا ’انتہا پسند مذہبی جماعت‘ کے اثاثے ضبط، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی وقت کی ضرورت ہے، وزیرِ خزانہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان اور نئے سوال: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی دیرپا ثابت ہو گی؟

اس سال کتنی سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی

سوات موٹروے پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی

پنجاب حکومت کا تحریکِ لبیک پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی