شہباز شریف مجھے ’لاکھوں زندگیاں بچانے‘ کا کریڈٹ دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے: صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں ایک عشائیے کے دوران اپنے امن قائم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مذاقاً کہا کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اُنہیں لاکھوں جانیں بچانے کا کریڈٹ دیتے ہوئے ’جذباتی‘ ہو گئے۔وینیزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو، جو 58 سالہ صنعتی انجینئر ہیں، کو گزشتہ ہفتے امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔وائٹ ہاؤس کے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف حال ہی میں اُن سے ملے اور ایک گروپ کے سامنے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے کئی جنگیں رکوا کر لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ’درحقیقت، پاکستان کے وزیرِاعظم آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا، اور وہ اس بارے میں جذباتی تھے۔ لوگوں کے ایک گروپ کے سامنے انہوں نے کہا اس شخص نے 30 لاکھ، 50 لاکھ، شاید ناقابلِ شمار زندگیاں بچائیں۔‘’اور یہ حال ہی میں ہوا ہے، اور ہم نے اس طرح کے کئی اقدامات کیے۔ اور ان میں سے ایک وجہ تجارت بھی تھی۔‘اسی ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کی دستاویز پر دستخط کی تقریب میں شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی ’مثالی قیادت‘ کی تعریف کی۔مصر کے تفریحی شہر شرم الشیخ میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہو شہباز شریف نے کہا کہ ’آج کا دن جدید تاریخ کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک ہے، کیونکہ امن قائم ہو چکا ہے، صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں جو واقعی امن کے علمبردار ہیں، جنہوں نے دن رات کام کر کے اس دنیا کو امن و خوشحالی کی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کی۔‘شہباز شریف نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ فوجی تصادم میں جنگ بندی کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی حمایت کر کے امریکی صدر کی نظرِ کرم حاصل کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کیا سہیل آفریدی واقعی ’ورکرز کے وزیراعلیٰ‘ ثابت ہوں گے؟

ٹھوس شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، گیند اب افغانستان کی کورٹ میں ہے: شہباز شریف

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی شہباز شریف سے ملاقات

شہباز شریف مجھے ’لاکھوں زندگیاں بچانے‘ کا کریڈٹ دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے: صدر ٹرمپ

عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی درحقیقت مضبوط معاشروں کی بنیاد ہے: سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

’رسید نکل آئی لیکن رقم پھنس گئی‘، پاکستان میں اے ٹی ایم ’کیش ٹریپنگ‘ فراڈ کیا ہے؟

پنجاب کی جیلوں میں بھری ہوئی زندگیاں: 70 ہزار قیدی، گنجائش 38 ہزار

پنجاب حکومت کا ’انتہا پسند مذہبی جماعت‘ کے اثاثے ضبط، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی وقت کی ضرورت ہے، وزیرِ خزانہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان اور نئے سوال: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی دیرپا ثابت ہو گی؟

اس سال کتنی سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی

سوات موٹروے پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی

پنجاب حکومت کا تحریکِ لبیک پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی