افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا، مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور میزبانی کی، 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں، ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے، افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے جوانوں اور عام شہریوں کو شہید کر رہے ہیں، 2018میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی پھر کیسے دہشت گرد واپس آئے؟ 2018 کے بعد کی حکومت نے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا۔ وزیراعظم نےکہا کہ بد قسمتی سے چند روز قبل پاکستان کی افواج پر فتنہ الخوارج نے حملہ کیا، حالیہ واقعات کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دیگر افسران نے بارہا کابل کا دورہ کیا، افغان حکام سے بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن و ترقی کا دور دورہ ہو، بدقسمتی سے تمام کاوشوں کے باوجود افغانستان نے امن کو ترجیح نہ دی اور جارحیت کا راستہ اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حملہ ہوا تو افغانستان کے وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، پاکستان پر یہ حملہ بھارت کی شہ پر ہوا، ہمیں مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنی پڑی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے، افغانستان کی درخواست پر 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کی گئی، دوست ممالک خاص طور پر قطر اس معاملےکو طے کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیز فائر ٹھوس شرائط پر لمبی بھی ہوسکتی ہے، لیکن اگر مہلت کے لیے ایسا کیا گیا تو اس کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، افواج پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے خوارجیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ غزہ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غزہ کے معاملے پر سیاست کرنا چاہ رہے تھے، غزہ میں ہوئے مظالم کی عصر حاضر میں مثال نہیں ملتی، غزہ میں معصوم بچوں کا خون بہہ رہا تھا، تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے؟ میری جگہ خود کو رکھ کر سوچیں کیا آپ غزہ جنگ بند کرانے والے کو سلام نہ کرتے، غزہ میں جنگ بندی میں اہم کردار میں صدر ٹرمپ اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، غزہ جنگ بندی میں پاکستان نے اپنا فرض ادا کیا، شرم الشیخ میں معاہدہ ہوا، غزہ میں لوگوں نے خوشی منائی، فلسطینی جنگ بند ہونے پر اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے، اس جنگ کو بند کرانے والے کا شکریہ ادا نہ کیا جائےگا؟ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین کی ریاست قائم ہونی چاہیے، فلسطین کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہونے پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہونا چاہیے، وقت آگیا ہے قرضوں سے جان چھڑائیں، یہ کٹھن راستہ ہے دن رات محنت کرنا ہوگی، جب ملک اقتصادی طور پر ترقی کرے گا تو آواز میں وزن ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کیا سہیل آفریدی واقعی ’ورکرز کے وزیراعلیٰ‘ ثابت ہوں گے؟

ٹھوس شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، گیند اب افغانستان کی کورٹ میں ہے: شہباز شریف

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی شہباز شریف سے ملاقات

شہباز شریف مجھے ’لاکھوں زندگیاں بچانے‘ کا کریڈٹ دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے: صدر ٹرمپ

عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی درحقیقت مضبوط معاشروں کی بنیاد ہے: سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

’رسید نکل آئی لیکن رقم پھنس گئی‘، پاکستان میں اے ٹی ایم ’کیش ٹریپنگ‘ فراڈ کیا ہے؟

پنجاب کی جیلوں میں بھری ہوئی زندگیاں: 70 ہزار قیدی، گنجائش 38 ہزار

پنجاب حکومت کا ’انتہا پسند مذہبی جماعت‘ کے اثاثے ضبط، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی وقت کی ضرورت ہے، وزیرِ خزانہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان اور نئے سوال: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی دیرپا ثابت ہو گی؟

اس سال کتنی سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی

سوات موٹروے پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی

پنجاب حکومت کا تحریکِ لبیک پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی