انڈیا: تنخواہ اور بونس نہ ملنے پر ملازمین نے ٹول پلازے کھول دیے، حکومت کو لاکھوں کا نقصان


آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر فتح آباد ٹول پلازہ کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہزاروں گاڑیاں بغیر ٹول ادا کیے گزر گئیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اتوار کو ٹول پلازہ ملازمین نے دیوالی بونس نہ ملنے پر احتجاجاً گیٹ کھول دیے تھے۔موقع سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ گاڑیاں بغیر کسی ادائیگی کے ٹول پلازہ عبور کر رہی ہیں۔ اس غیر معمولی واقعے سے مرکزی حکومت کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ ایکسپریس وے اُترپردیش کی ایک اہم شاہراہ ہے جو آگرہ اور لکھنؤ کو براہ راست جوڑتی ہے، جبکہ یہ یمنا ایکسپریس وے کے ذریعے دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن سے بھی منسلک ہے۔ایک ملازم نے بتایا کہ ’میں گذشتہ ایک سال سے کمپنی کے ساتھ کام کر رہا ہوں لیکن ہمیں کوئی بونس نہیں دیا گیا۔ ہم اتنی محنت کرتے ہیں، پھر بھی تنخواہیں وقت پر نہیں ملتیں۔ اب کمپنی کہہ رہی ہے کہ وہ عملہ تبدیل کرے گی مگر بونس نہیں دے گی۔‘یہ ملازمین شری سائی اور داتار کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ نے دعویٰ کیا کہ انہیں گذشتہ ہفتے دیوالی کے موقع پر بونس ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ناراض ملازمین نے اتوار کی رات ٹول پلازہ کے بوم بیریئرز کھول دیے اور دھرنا دے دیا۔ یہ دھرنا تقریباً 10 گھنٹے جاری رہا اور بونس کی یقین دہانی کے بعد ختم کر دیا گیا۔واقعہ رپورٹ ہونے تک کمپنی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’سمگلر غباروں کی یلغار‘ نے لیتھوانیا کے دارالحکومت کا ایئرپورٹ بند کروا دیا

زیادہ تر امریکیوں کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت: سروے

بنگلہ دیش: عدالت کا جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

امریکا تجارت بند کر دے گا! ٹرمپ نے مودی کو کیوں دی بڑی دھکمی؟

’بےمعنی ملاقات نہیں چاہتا تھا‘، صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات منسوخ

وزیراعظم مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ

مشرقی کانگو میں باغیوں نے کان سے ’سات کروڑ ڈالر کا سونا لوٹ لیا‘

خاتون نے لال بیگ کے خوف میں رہائشی عمارت کو آگ لگا دی

’برسوں تک ہم صرف انسانوں سے خوفزدہ تھے‘: روسی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ انڈیا کی غار میں کیوں رہتی تھیں

بنگلادیش میں جبری گمشدگیاں : عدالت کا 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

مصری ’سال میں دو بار‘ امام حسین کی ولادت کا جشن کیوں مناتے ہیں؟

برطانوی چینل کا کرنٹ افیئر پروگرام کے لیے اے آئی اینکر کا استعمال

انڈیا: تنخواہ اور بونس نہ ملنے پر ملازمین نے ٹول پلازے کھول دیے، حکومت کو لاکھوں کا نقصان

دو سالہ جنگ، زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور بکھری ہوئی قیادت: کیا غزہ پر آہنی گرفت رکھنے والی حماس واقعی اقتدار چھوڑ دے گی؟

قذافی سے پیسے لینے کا جُرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو جیل بھیج دیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی