امریکا تجارت بند کر دے گا! ٹرمپ نے مودی کو کیوں دی بڑی دھکمی؟


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو باور کرایا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا میں نے تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوا دیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔ ٹرمپ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران سات جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے تاہم دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطے کے بعد صورتحال قابو میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دونوں ممالک کو کہا اگر آپ نے جنگ کی تو امریکا تجارتی تعلقات ختم کر دے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں دونوں جانب سے جواب آیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ان کی مودی سے ہونے والی گفتگو میں تجارت اور روس سے تیل کی خریداری جیسے موضوعات پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت اب روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔ چین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر شی جن پنگ سے کئی معاملات پر بات چیت کریں گے چین کے ساتھ مذاکرات میں ہم اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی کئی بار پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی اور ممکنہ جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’سمگلر غباروں کی یلغار‘ نے لیتھوانیا کے دارالحکومت کا ایئرپورٹ بند کروا دیا

زیادہ تر امریکیوں کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت: سروے

بنگلہ دیش: عدالت کا جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

امریکا تجارت بند کر دے گا! ٹرمپ نے مودی کو کیوں دی بڑی دھکمی؟

’بےمعنی ملاقات نہیں چاہتا تھا‘، صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات منسوخ

وزیراعظم مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ

مشرقی کانگو میں باغیوں نے کان سے ’سات کروڑ ڈالر کا سونا لوٹ لیا‘

خاتون نے لال بیگ کے خوف میں رہائشی عمارت کو آگ لگا دی

’برسوں تک ہم صرف انسانوں سے خوفزدہ تھے‘: روسی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ انڈیا کی غار میں کیوں رہتی تھیں

بنگلادیش میں جبری گمشدگیاں : عدالت کا 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

مصری ’سال میں دو بار‘ امام حسین کی ولادت کا جشن کیوں مناتے ہیں؟

برطانوی چینل کا کرنٹ افیئر پروگرام کے لیے اے آئی اینکر کا استعمال

انڈیا: تنخواہ اور بونس نہ ملنے پر ملازمین نے ٹول پلازے کھول دیے، حکومت کو لاکھوں کا نقصان

دو سالہ جنگ، زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور بکھری ہوئی قیادت: کیا غزہ پر آہنی گرفت رکھنے والی حماس واقعی اقتدار چھوڑ دے گی؟

قذافی سے پیسے لینے کا جُرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو جیل بھیج دیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی