خاتون نے لال بیگ کے خوف میں رہائشی عمارت کو آگ لگا دی


Getty Imagesخاتون نے آگ پھینکنے والے دیسی ساختہ آلے کی مدد سے لال بیگ کو مارنے کی کوشش کیجنوبی کوریا میں ایک خاتون نے لال بیگ مارنے کی کوشش میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔جنوبی کوریا میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خاتون کی گرفتاری کے لیے ورانٹ لینے کی درخواست کر رہے ہیں کیونکہ انھوں نے لال بیگ مارنے کے لیے آگ پھینکنے والا آلہ استعمال کیا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔عمارت میں لگنے والی آگ سے بچنے کے لیے ایک خاتون کھڑکی سے گر کر ہلاک ہو گئیں۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ لائٹر اور آگ پھینکنے والے آلے کی مدد سے لال بیگ کو مارنا چاہتی تھیں لیکن گھر کے دوسرے سامان میں آگ لگ گئی۔ انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ یہ طریقہ آزما چکی تھیں۔جنوبی کوریا کے شمالی شہر آسان کی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر حادثاتی طور پر آگے لگانے اور اُن کی غیر ذمہ داری سے ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق دفعات عائد ہو سکتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان دونوں ان لائٹرز یا آگ پھینکنے والے دیسی ساختہ آلے کی مدد سے کیٹرے مکوڑے مارنے کی ویڈیوز کافی مقبول ہیں۔2018 میں آسٹریلیا میں ایک شخص نے لال بیگ مارنے کی کوشش میں اپنے کچن کو آگ لگا دی تھی۔جنوبی کوریا کے شہر آسان میں آگ سے ہلاک ہونے والی خاتون چینی شہری تھیں اور وہ بلڈنگ کی پانچوین منزل پر اپنے شوہر اور دو ماہ کے بچے کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔جب انھیں آگ لگنے کا پتہ چلا تو اس جوڑے نے کھڑکی سے مدد کے لیے پکارا۔ انھوں نے اپنا بچہ کھڑکی کے ذریعے ساتھ والے بلاک میں موجود پڑوسی کو تھمایا اور خود وہاں سے نکلنے کی کوشش کرنے لگے۔ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر بھی اگلے بلاک میں کود گئے اور انھوں نے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کھڑکی سے گر گئیں۔ جس کے بعد خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن اُن کی موت ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد یہ جوڑا کھڑکی سے نکل کر جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ سیڑھیوں سے باہر نکلنے والا راستہ دھوئیں سے بھر گیا تھا۔اس رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر کمرشل دکانیں ہیں اور دوسری سے پانچویں منزل پر 32 رہائشی فلیٹس ہیں۔آگ اور دھوئیں کے سبب دیگر آٹھ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔لال بیگ کی افزائش: ’لوگ سمجھتے تھے میں پاگل ہوں، مگر اس کاروبار نے میری قسمت بدل دی‘سمندر کی تہہ میں رہنے والا دیوقامت لال بیگ’میں گائے کےگوشت کی جگہ ٹِڈّیوں کی پروٹین کیوں پسند کرتا ہوں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’سمگلر غباروں کی یلغار‘ نے لیتھوانیا کے دارالحکومت کا ایئرپورٹ بند کروا دیا

زیادہ تر امریکیوں کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت: سروے

بنگلہ دیش: عدالت کا جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

امریکا تجارت بند کر دے گا! ٹرمپ نے مودی کو کیوں دی بڑی دھکمی؟

’بےمعنی ملاقات نہیں چاہتا تھا‘، صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات منسوخ

وزیراعظم مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ

مشرقی کانگو میں باغیوں نے کان سے ’سات کروڑ ڈالر کا سونا لوٹ لیا‘

خاتون نے لال بیگ کے خوف میں رہائشی عمارت کو آگ لگا دی

’برسوں تک ہم صرف انسانوں سے خوفزدہ تھے‘: روسی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ انڈیا کی غار میں کیوں رہتی تھیں

بنگلادیش میں جبری گمشدگیاں : عدالت کا 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

مصری ’سال میں دو بار‘ امام حسین کی ولادت کا جشن کیوں مناتے ہیں؟

برطانوی چینل کا کرنٹ افیئر پروگرام کے لیے اے آئی اینکر کا استعمال

انڈیا: تنخواہ اور بونس نہ ملنے پر ملازمین نے ٹول پلازے کھول دیے، حکومت کو لاکھوں کا نقصان

دو سالہ جنگ، زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور بکھری ہوئی قیادت: کیا غزہ پر آہنی گرفت رکھنے والی حماس واقعی اقتدار چھوڑ دے گی؟

قذافی سے پیسے لینے کا جُرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو جیل بھیج دیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی