’بےمعنی ملاقات نہیں چاہتا تھا‘، صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات منسوخ


روس کی جانب سے یوکرین میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان طے شدہ ملاقات کا منصوبہ منسوخ ہو گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا ہے کہ ’صدر ٹرمپ اور پوتن کی مستقبل قریب میں ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان فون پر ’مثبت بات چیت‘ ہوئی تاہم دونوں نے ون آن ون ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔امریکی صدر نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اور ولادیمیر پوتن جلد ہنگری میں ملاقات کریں گے تاکہ یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ماسکو طویل عرصے سے یہ مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ یوکرین کسی جنگ بندی سے قبل مزید علاقہ روس کے حوالے کرے۔جب صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات کے حوالے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک بےمعنی ملاقات نہیں چاہتا تھا۔‘ تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ ’آئندہ دو دن میں مزید پیش رفت ہو سکتی ہے اور ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔‘روسی صدر کے سرمایہ کاری کے نمائندے کیریل دمترییف نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’سربراہی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔‘ امریکی حکام اور ذرائع کے مطابق روسی حکومت نے بھی گزشتہ ہفتے ایک غیر رسمی سفارتی خط (جسے نان پیپر کہا جاتا ہے) میں امن معاہدے کے لیے اپنی پرانی شرائط کو دہرایا۔صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان اگست میں الاسکا میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے تھے (فوٹو: اے ایف پی)ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے گزشتہ ہفتے صدر پوتن سے فون پر بات اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی، اُمید کر رہے تھے کہ وہ روسی رہنما سے ایک اور اہم ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اگست میں الاسکا میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔دونوں ممالک نے سنیچر کو ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں متوقع ایک اہم ملاقات کو مؤخر کر دیا تھا جو مارکو روبیو اور سرگئی لاوروف کے درمیان ہونا تھا۔روسی وزیر خارجہ لاوروف نے پیر کے روز مارکو روبیو سے فون پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹرمپ-پوتن ملاقات کے مقام اور وقت سے زیادہ اہم یہ ہے کہ الاسکا میں جو نکات طے پائے تھے، ان پر عمل درآمد کیسے ہو۔‘کریملن نے کہا کہ ملاقات کی کوئی واضح تاریخ طے نہیں ہوئی ہے اور اس کے لیے سنجیدہ تیاری کی ضرورت ہے، جو وقت لے سکتی ہے۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ’دونوں صدور کے درمیان کچھ معاملات پر اتفاق ہے، لیکن ہم کسی ایسی چیز کو مؤخر نہیں کر سکتے جو ابھی تک طے ہی نہیں ہوئی۔ نہ صدر ٹرمپ اور نہ ہی صدر پوتن نے کوئی حتمی تاریخ دی ہے۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ماسکو کو سربراہی اجلاس کی ممکنہ تاریخ کا علم ہے، تو ان کا جواب تھا: ’نہیں، ایسی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’سمگلر غباروں کی یلغار‘ نے لیتھوانیا کے دارالحکومت کا ایئرپورٹ بند کروا دیا

زیادہ تر امریکیوں کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت: سروے

بنگلہ دیش: عدالت کا جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

امریکا تجارت بند کر دے گا! ٹرمپ نے مودی کو کیوں دی بڑی دھکمی؟

’بےمعنی ملاقات نہیں چاہتا تھا‘، صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات منسوخ

وزیراعظم مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ

مشرقی کانگو میں باغیوں نے کان سے ’سات کروڑ ڈالر کا سونا لوٹ لیا‘

خاتون نے لال بیگ کے خوف میں رہائشی عمارت کو آگ لگا دی

’برسوں تک ہم صرف انسانوں سے خوفزدہ تھے‘: روسی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ انڈیا کی غار میں کیوں رہتی تھیں

بنگلادیش میں جبری گمشدگیاں : عدالت کا 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

مصری ’سال میں دو بار‘ امام حسین کی ولادت کا جشن کیوں مناتے ہیں؟

برطانوی چینل کا کرنٹ افیئر پروگرام کے لیے اے آئی اینکر کا استعمال

انڈیا: تنخواہ اور بونس نہ ملنے پر ملازمین نے ٹول پلازے کھول دیے، حکومت کو لاکھوں کا نقصان

دو سالہ جنگ، زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور بکھری ہوئی قیادت: کیا غزہ پر آہنی گرفت رکھنے والی حماس واقعی اقتدار چھوڑ دے گی؟

قذافی سے پیسے لینے کا جُرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو جیل بھیج دیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی