’سمگلر غباروں کی یلغار‘ نے لیتھوانیا کے دارالحکومت کا ایئرپورٹ بند کروا دیا


لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیئس کے ایئرپورٹ کو اچانک اس وقت عارضی طور پر بند کر دیا گیا جب درجنوں غبارے بیلاروس سے سمگل شدہ سگریٹ لے کر یورپی یونین میں داخل ہوئے۔برطانوی جریدے دی گارڈئین کے مطابق ویلنئس ایئرپورٹ کو منگل کی شب 11 بجے سے بدھ کی صبح ساڑھے چھ بجے تک بند رکھا گیا۔یہ غبارے سمگلروں کی جانب سے بیلاروس سے یورپی یونین میں سگریٹ پہنچانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جہاں تمباکو کی مصنوعات مہنگی ہوتی ہیں۔لیتھوانیا کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ ولمانتاس وٹکاؤسکاس نے اس واقعے کو ’سال کا سب سے شدید غبارہ حملہ‘ قرار دیا۔ان کے مطابق پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ ’سول ایوی ایشن کی حفاظت کو یقینی بنانے‘ کے لیے کیا گیا۔اس واقعے کے بعد اسی رات لیتھوانیا اور بیلاروس کے درمیان دو زمینی سرحدی راستوں پر بھی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔ بعدازاں بدھ کو یہ راستے دوبارہ کھول دیے گئے۔لیتھوانیا کی وزیرِاعظم انگا روگینیئنے نے بیلاروس کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ معمول کی بات نہیں کہ اتنے زیادہ غبارے ہماری سرحد عبور کر رہے ہیں اور ہمیں انہیں روکنا پڑتا ہے تاکہ وہ ہمارے سٹریٹجک مقامات تک نہ پہنچیں۔‘اس سے قبل پانچ اکتوبر کو بھی 25 غباروں نے لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ویلنیئس ایئرپورٹ کی سرگرمیوں میں خلل ڈالا تھا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 966 غبارے لیتھوانیا میں داخل ہوئے تھے جبکہ رواں برس اب تک 500 سے زائد غبارے سرحد عبور کر چکے ہیں۔ لیتھوانیا کے بارڈر گارڈز کو گزشتہ برس سے ان غباروں کو مار گرانے کا اختیار حاصل ہے۔سرحدی پولیس کے مطابق پڑوسی ملک پولینڈ میں رواں برس 100 سے زائد ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔لیتھوینیا یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ہے۔ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ایک حساس معاملہ ہے۔جولائی میں متعدد مشتبہ روسی ڈرونز بیلاروس سے اس کے علاقے میں داخل ہوئے تھے جن میں سے ایک دھماکہ خیز مواد لے کر آیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’سمگلر غباروں کی یلغار‘ نے لیتھوانیا کے دارالحکومت کا ایئرپورٹ بند کروا دیا

زیادہ تر امریکیوں کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت: سروے

بنگلہ دیش: عدالت کا جبری گمشدگیوں میں ملوث 15 فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

امریکا تجارت بند کر دے گا! ٹرمپ نے مودی کو کیوں دی بڑی دھکمی؟

’بےمعنی ملاقات نہیں چاہتا تھا‘، صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات منسوخ

وزیراعظم مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ

مشرقی کانگو میں باغیوں نے کان سے ’سات کروڑ ڈالر کا سونا لوٹ لیا‘

خاتون نے لال بیگ کے خوف میں رہائشی عمارت کو آگ لگا دی

’برسوں تک ہم صرف انسانوں سے خوفزدہ تھے‘: روسی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ انڈیا کی غار میں کیوں رہتی تھیں

بنگلادیش میں جبری گمشدگیاں : عدالت کا 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

مصری ’سال میں دو بار‘ امام حسین کی ولادت کا جشن کیوں مناتے ہیں؟

برطانوی چینل کا کرنٹ افیئر پروگرام کے لیے اے آئی اینکر کا استعمال

انڈیا: تنخواہ اور بونس نہ ملنے پر ملازمین نے ٹول پلازے کھول دیے، حکومت کو لاکھوں کا نقصان

دو سالہ جنگ، زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور بکھری ہوئی قیادت: کیا غزہ پر آہنی گرفت رکھنے والی حماس واقعی اقتدار چھوڑ دے گی؟

قذافی سے پیسے لینے کا جُرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو جیل بھیج دیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی