بی آئی ایس پی فنڈز میں خوردبرد کرنے والا گروہ بے نقاب، 21 ملزمان گرفتار


ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی رقوم میں خردبرد اور غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں بی آئی ایس پی کے تین اہلکار شاہنواز، سہیل ایوب اور اشفاق حسین بھی شامل ہیں جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مستحق خواتین کو ملنے والی سرکاری امدادی رقوم میں غیر قانونی کٹوتی کرتے تھے۔ حکام کے مطابق چھاپہ ناگوری ہال میں واقع بی آئی ایس پی سینٹر پر مارا گیا جہاں سے 9 ڈیوائسز، 2 سلیکون انگوٹھوں کے امپریشن، گلو گن مشین اور گلو بار برآمد کیے گئے۔ ملزمان ڈیوائسز کے اصل مالکان کی شناخت استعمال کر کے فنڈز کی ترسیل میں دھوکہ دہی کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران 25 لاکھ 30 ہزار روپے بھی قبضے میں لیے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گروہ مستحقین کو ادائیگی کے عوض فی کس 1500 سے 2000 روپے غیر قانونی طور پر کاٹتا تھا۔ کٹوتی گئی رقم بی آئی ایس پی افسران اور فرنچائز مالکان کو رشوت کے طور پر بھی دی جاتی تھی۔ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں مستحقین کی آئی ڈیز بلاک کر دی جاتی تھیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ادارے کے مطابق گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان اور افغانستان کشیدگی: ’بے نتیجہ‘ مذاکرات کے بعد کیا معاملات ’کھلی جنگ‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

انڈین صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر: انڈیا کو اپنی فائٹر پائلٹ کے بارے میں بار بار تردیدیں کیوں جاری کرنی پڑتی ہیں؟

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

جب کوئٹہ میں رنگ برنگے بادلوں کے سبب ’میزائل تجربے‘ کی افواہیں پھیلیں

’برقع پوش خاتون نے گلا کاٹنے کا اشارہ کیا‘: شام میں دولت اسلامیہ کے مبینہ جنگجوؤں کی سب سے بڑی جیل میں بی بی سی نے کیا دیکھا

استنبول مذاکرات ناکام، افغان طالبان ذمہ داری قبول کرنے سے گریزاں، وزیر اطلاعات

بابر اعظم کیا واپس ’ڈرائنگ بورڈ‘ پر جائیں گے؟

دہلی میں مصنوعی بارش کروانے کی ناکام کوشش پر تنقید: کلاؤڈ سیڈنگ کیا ہے اور اس کے کامیاب ہونے کا امکان کتنا ہوتا ہے؟

کیا ٹرمپ کا چین کو نظر انداز کر کے معدنیات کی عالمی صنعت پر قابض ہونے کا خواب پورا ہو پائے گا؟

مریم نواز نے سیل مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہلِ سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام پیپلز پارٹی نے فائنل کرلیا

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال گاڑی کا بھی ای چالان

ٹاٹا گروپ: انڈیا کی بڑی کاروباری سلطنت اپنے سابق سربراہ کی موت کے بعد طاقت کی آپسی کشمکش کا شکار کیسے ہوئی؟

راولپنڈی: فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی