استنبول مذاکرات ناکام، افغان طالبان ذمہ داری قبول کرنے سے گریزاں، وزیر اطلاعات


پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں چار روزہ مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بات چیت کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کا سلسلہ روکنا تھا مگر افغان فریق نے کسی قابلِ عمل یقین دہانی یا ٹھوس اقدام سے انکار کیا۔ عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ پاکستان نے مذاکرات میں واضح شواہد پیش کیے جو میزبانوں اور افغان وفد نے تسلیم بھی کیے، تاہم طالبان نے ان شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ افغان وفد بار بار گفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑتا اور کلیدی نکتے سے انحراف کرتا رہا جبکہ الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانوں کا سہارا لیا گیا۔ Update on Pakistan - Afghanistan Dialogue, Istanbul - October 2025Ever since the assumption of control in Kabul, Pakistan has repeatedly engaged with the Afghan Taliban Regime regarding persistent cross border terrorism by Indian-abetted Fitna al Khwarij (TTP) and Indian proxy,…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 28, 2025 وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کا واحد مطالبہ یہی تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی دہرایا، اور خاص طور پر کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم بی ایل اے جیسی تنظیموں کی سرحد پار کارروائیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ عطاء تارڑ نے ترک اور قطری حکومتوں کا اس سہولت کاری اور ثالثی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے امن کے لیے ان ممالک کی درخواست پر ایک اور موقع دیا مگر افغان طالبان نے عملی یقین دہانی نہ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پہلے ہی واضح کہا تھا کہ اگر معاملات مذاکرات کے ذریعے حل نہ ہوئے تو دیگر آپشنز، بشمول جنگ کے امکانات، کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ مذاکرات ناکامی کے بعد حکومت کی جانب سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کے زور میں اضافہ کا عندیہ دیا گیا ہے۔ حکومتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کابل سے جاری ہدایات اور افغان طالبان وفد کے مؤقف میں بار بار تبدیلی نے مذاکرات کو نتیجہ خیز ہونے سے روک دیا۔ پاکستانی وفد کے مطابق ہر بار وفد کا موقف کابل سے آنے والی ہدایات کے باعث بدلتا رہا جو مذاکرات کے بے نتیجہ رہنے کی وجہ تھی۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ اس بار بھی افغان فریق نے ٹھوس اقدامات سے گریز کیا جس کے نتیجے میں استنبول میں چار روزہ مذاکرات کسی قابلِ عمل نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان اور افغانستان کشیدگی: ’بے نتیجہ‘ مذاکرات کے بعد کیا معاملات ’کھلی جنگ‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

انڈین صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر: انڈیا کو اپنی فائٹر پائلٹ کے بارے میں بار بار تردیدیں کیوں جاری کرنی پڑتی ہیں؟

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

جب کوئٹہ میں رنگ برنگے بادلوں کے سبب ’میزائل تجربے‘ کی افواہیں پھیلیں

’برقع پوش خاتون نے گلا کاٹنے کا اشارہ کیا‘: شام میں دولت اسلامیہ کے مبینہ جنگجوؤں کی سب سے بڑی جیل میں بی بی سی نے کیا دیکھا

استنبول مذاکرات ناکام، افغان طالبان ذمہ داری قبول کرنے سے گریزاں، وزیر اطلاعات

بابر اعظم کیا واپس ’ڈرائنگ بورڈ‘ پر جائیں گے؟

دہلی میں مصنوعی بارش کروانے کی ناکام کوشش پر تنقید: کلاؤڈ سیڈنگ کیا ہے اور اس کے کامیاب ہونے کا امکان کتنا ہوتا ہے؟

کیا ٹرمپ کا چین کو نظر انداز کر کے معدنیات کی عالمی صنعت پر قابض ہونے کا خواب پورا ہو پائے گا؟

مریم نواز نے سیل مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہلِ سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام پیپلز پارٹی نے فائنل کرلیا

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال گاڑی کا بھی ای چالان

ٹاٹا گروپ: انڈیا کی بڑی کاروباری سلطنت اپنے سابق سربراہ کی موت کے بعد طاقت کی آپسی کشمکش کا شکار کیسے ہوئی؟

راولپنڈی: فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی