کے الیکٹرک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس


کے الیکٹرک میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے حکومتِ پاکستان کو 2 ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے حقوق کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں انہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سرمایہ کاروں میں سعودی عرب کا الجومایا گروپ اور کویت کا ڈنہم انویسٹمنٹس لمیٹڈ شامل ہیں، جن کی قانونی نمائندگی لندن کی لا فرم اسٹیپٹو انٹرنیشنل (یو کے) ایل ایل پی کر رہی ہے۔ 20 اکتوبر کو جاری کیے گئے اس نوٹس کی کاپی اٹارنی جنرل پاکستان، وزیراعظم آفس اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کی سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق معاہدے کے تحت کسی ایسے دعوے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کا مؤقف ہے کہ حکومت نے بارہا اپنے بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزی کی، کے الیکٹرک کے کاروباری امور میں رکاوٹ ڈالی، ادائیگیوں میں تاخیر کی، ریگولیٹری معاملات میں مداخلت کی اور ان کے سرمائے کو غیر قانونی سرگرمیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کے باعث شیئر ویلیو میں کمی، شنگھائی الیکٹرک کو شیئرز فروخت نہ ہو پانا، قرضوں کے بوجھ میں اضافہ اور بدنامی سمیت مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں نے حکومت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم واضح کیا ہے کہ اگر معاملہ طے نہ ہوا تو وہ بین الاقوامی ثالثی کے لیے OIC معاہدے کے تحت کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔ نوٹس میں 67 صفحات پر مشتمل تفصیل کے ساتھ تین بنیادی تنازعات درج کیے گئے ہیں جن میں شنگھائی الیکٹرک کو شیئرز کی فروخت میں رکاوٹ، سرکاری اداروں کی طرف سے کے الیکٹرک کو واجبات کی عدم ادائیگی اور نیپرا پر مبینہ دباؤ کے ذریعے کمپنی کے ٹریف فارمولے میں تبدیلی، جس کے باعث کے الیکٹرک کو سالانہ تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور ایک پاکستانی بزنس مین شہریار چشتی کی جانب سے آف شور کمپنیوں کے ذریعے خفیہ اور غیر قانونی انداز میں کنٹرول حاصل کرنے اور 10.35 ارب روپے کی مبینہ ہیرا پھیری کا الزام بھی شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

رواں سال پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک

سونا خریدنے والوں کی چاندی۔۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ! کتنے کا ہوگیا؟

اب ٹرانزیکشن فوری نہیں؟ رقم اکاؤنٹ میں آتے ہی ’لاک‘ اسٹیٹ بینک کا نیا قانون کیا ہے؟

پیر کے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی تولہ سونا کتنا سستا ہوگیا؟

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود برقرار

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دینے کا فیصلہ

ملک میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات میں ستمبر کے دوران اضافہ

پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ

نیپرا کے ٹیرف کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے لیے فائدہ مند ہے، پاور ڈویژن

پاک افغان کشیدگی، ضلع کرم خرلاچی بارڈر 15 روز سے بند، تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔ جانیں فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

کے الیکٹرک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

دس سال کے دوران پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟

ملکی درآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمی

ملک میں مہنگائی کی رفتار برقرار، چوتھے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی