نیپرا کے ٹیرف کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے لیے فائدہ مند ہے، پاور ڈویژن


پاور ڈویژن نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے ریویو سے متعلق جاری فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حلقے اس فیصلے کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں حالانکہ یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے مفاد میں ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا کا یہ قدم انتظامی اصلاحات اور شفافیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے فیصلے کے تحت کے الیکٹرک کے منافع کو ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ منافع کی شرح 24 سے 30 فیصد سے کم کرکے عام عوام پر مالی بوجھ کم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک اس وقت نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ سستی بجلی خرید رہی ہے جس سے فیول اخراجات میں کمی آئے گی اور اس کا براہِ راست فائدہ صارفین کو پہنچے گا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ ملک بھر کی طرح یکساں رہیں گے اور سبسڈی بھی بدستور جاری رہے گی تاہم اب یہ سبسڈی کے الیکٹرک کے منافع بندی میں شامل نہیں ہوسکے گی۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیپرا کے اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک غیر موصول شدہ واجبات کو صارفین کے بلوں میں شامل نہیں کر سکے گی بلکہ صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل کیے جائیں گے۔ آزاد کنسلٹنٹ کی رپورٹ میں غیر ضروری اخراجات اور زیادہ لائن لاسز کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کر کے عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ اسی طرح بند پاور پلانٹس کے اخراجات بھی اب صارفین سے وصول نہیں ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے سے کے الیکٹرک اور دیگر سرکاری ڈسکوز کے درمیان مالیاتی توازن پیدا ہوگا اور ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی آئے گی۔ پاور ڈویژن نے یقین دلایا کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ کے کسی بھی خطرے کا سامنا نہیں کیونکہ نیشنل گرڈ میں وافر اور کم لاگت بجلی دستیاب ہے۔محکمہ نے نیپرا کے فیصلے کو صارفین کے مفاد اور مضبوط ریگولیٹری نظام کی سمت ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

رواں سال پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک

سونا خریدنے والوں کی چاندی۔۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ! کتنے کا ہوگیا؟

اب ٹرانزیکشن فوری نہیں؟ رقم اکاؤنٹ میں آتے ہی ’لاک‘ اسٹیٹ بینک کا نیا قانون کیا ہے؟

پیر کے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی تولہ سونا کتنا سستا ہوگیا؟

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود برقرار

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دینے کا فیصلہ

ملک میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات میں ستمبر کے دوران اضافہ

پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ

نیپرا کے ٹیرف کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے لیے فائدہ مند ہے، پاور ڈویژن

پاک افغان کشیدگی، ضلع کرم خرلاچی بارڈر 15 روز سے بند، تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔ جانیں فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

کے الیکٹرک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

دس سال کے دوران پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟

ملکی درآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمی

ملک میں مہنگائی کی رفتار برقرار، چوتھے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی