وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ مکمل، اقتصادی تعاون فریم ورک کا آغاز


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون فریم ورک کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ یہ فریم ورک دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو نئی وسعت دینے میں سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔ معاہدوں کے مطابق توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ نجی شعبے کی شمولیت اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بجلی کی ترسیل اور توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کی اور کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے کے موضوع پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے عالمی تعاون، انسانی فلاح اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے سعودی وژن 2030 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مضبوط معاشی و ترقیاتی شراکت کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان اور افغانستان کشیدگی: ’بے نتیجہ‘ مذاکرات کے بعد کیا معاملات ’کھلی جنگ‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

انڈین صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر: انڈیا کو اپنی فائٹر پائلٹ کے بارے میں بار بار تردیدیں کیوں جاری کرنی پڑتی ہیں؟

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

جب کوئٹہ میں رنگ برنگے بادلوں کے سبب ’میزائل تجربے‘ کی افواہیں پھیلیں

’برقع پوش خاتون نے گلا کاٹنے کا اشارہ کیا‘: شام میں دولت اسلامیہ کے مبینہ جنگجوؤں کی سب سے بڑی جیل میں بی بی سی نے کیا دیکھا

استنبول مذاکرات ناکام، افغان طالبان ذمہ داری قبول کرنے سے گریزاں، وزیر اطلاعات

بابر اعظم کیا واپس ’ڈرائنگ بورڈ‘ پر جائیں گے؟

دہلی میں مصنوعی بارش کروانے کی ناکام کوشش پر تنقید: کلاؤڈ سیڈنگ کیا ہے اور اس کے کامیاب ہونے کا امکان کتنا ہوتا ہے؟

کیا ٹرمپ کا چین کو نظر انداز کر کے معدنیات کی عالمی صنعت پر قابض ہونے کا خواب پورا ہو پائے گا؟

مریم نواز نے سیل مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہلِ سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام پیپلز پارٹی نے فائنل کرلیا

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال گاڑی کا بھی ای چالان

ٹاٹا گروپ: انڈیا کی بڑی کاروباری سلطنت اپنے سابق سربراہ کی موت کے بعد طاقت کی آپسی کشمکش کا شکار کیسے ہوئی؟

راولپنڈی: فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی