ایف بی اے ٹی آئی نے بجلی کے غیر منصفانہ ٹیرف پالیسی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا


فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (ایف بی اے ٹی آئی) کے صدر شیخ محمد تحسین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی کے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف پالیسی کا جائزہ لے۔ کراچی کے صارفین کو دیگر ڈسکوز کی نااہلیوں اور مالی بدانتظامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اپنے ایک بیان میں شیخ تحسین کا کہنا تھا کہ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے نظر ثانی شدہ جائزے میں کا مالی سال 2023-24 کے ایندھن کی لاگت میں ایڈجسٹمنٹ (FCA) کو بھی شامل کردیا ہے۔ جس سے کراچی کے بجلی صارفین پر 28 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ سال کے بعد کی یہ نظرثانی کاروباری اعتماد کو مجروح اور کمزور کرتی ہے۔ نیپرا کے اپنے قواعد و ضوابط سے متصادم ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ نیپرا کی موجودہ ٹیرف کی تعیین نے کے-الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 32.57 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے، جبکہ حکومتی ملکیت کی دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیاں (DISCOs) کا اوسطاً 34 روپے فی یونٹ کی شرح سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ایف بی اے ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ یہ امتیازی قیمتوں کے تعین سے کراچی کو خسارے میں چلنے والی حکومتی ملکیت کی ڈسکوز کو سبسڈی دینے پر مجبور کر رہا ہے، باوجود اس کے کہ کراچی ملک کا سب سے زیادہ موثر اور قواعد کی پابندی کرنے والا صارفین کا بیس ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ تضادات جاری رہے تو بجلی کی یہ یوٹیلیٹی مالی پریشانی کا شکار ہو سکتی ہے، جس سے کراچی کی توانائی کی سپلائی کے استحکام اور بھروسے کو خطرہ لاحق ہوگا۔ شیخ تحسین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کراچی کے صارفین اور صنعتیں کووڈ کے دوران استعمال میں اضافے کے ترغیبی پیکیج سے متعلق 33 ارب روپے کے اب بھی منتظر ہیں، جس کا اعلان کم ڈیمانڈ کے ادوار میں زیادہ بجلی کے استعمال کر ترغیب دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس زیر التواء فائدے کو فراہم کرنے کے بجائے، پاور ڈویژن اور نیپرا ماضی میں دی گئی چھوٹ واپس لے رہے ہیں، جس سے صنعتوں پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاخیر واضح پالیسی عدم تسلسل کی عکاسی کرتی ہے، وعدے کیے جاتے ہیں لیکن ریلیف کبھی فراہم نہیں ہوتا، جبکہ نئی وصولیاں ماضی کے اطلاق سے مسلط کی جا رہی ہیں۔ کراچی کے صارفین پر پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (PHL) سرچارج کا بھی 3.23 روپے فی یونٹ کا بوجھ ہے، حالانکہ کے-الیکٹرک کا پی ایچ ایل کی سرکلر ڈیٹ کی ذمہ داریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

بٹ کوائن کا بڑا کریش! دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایک لاکھ ڈالر سے نیچے کیوں گئی؟

کے الیکٹرک بورڈ اجلاس ملتوی، ایم وائی ٹی تنازع اور وزارت توانائی کی مداخلت کا امکان

ملکی تجارتی خسارہ 12.58 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی۔۔ سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

کون بنے گا کروڑوں کا مالک؟ 1500 اور 100 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

ایف بی اے ٹی آئی نے بجلی کے غیر منصفانہ ٹیرف پالیسی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا

سیاحت کو فروغ دیکر بلوچستان کا احساس محرومی دور کیا جاسکتا ہے، رانا مشہود

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام، شمالی علاقوں میں معمولی کمی ریکارڈ

اکتوبر میں مہنگائی کی نئی لہر! کھانے پینے کی اشیا کیوں اچانک مہنگی ہو گئیں؟

ایک ہفتے میں زیرِ گردش کرنسی اور بینک ڈپازٹس میں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ جانیں فی تولہ سونا اور چاندی سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پورٹ قاسم بنے گا خطے کا جدید میری ٹائم حب، وفاقی وزیر بحری امور کا عزم

خسارے میں ڈوبی حیسکو اور سیپکو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ نئی قیمت کیا ہے؟

سونا اچانک سستا ہوگیا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی