
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بٹ کوائن کی قدر میں 6.7 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 99,936 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے نیچے آئی ہے۔
گزشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی، تاہم حالیہ ہفتوں میں مارکیٹ میں 20 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کے ساتھ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایتھیریم میں 10 فیصد اور ایکس آر پی میں 6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
بٹ کوائن کی گراوٹ کے اثرات امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی پڑے، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.2 فیصد اور نیسڈیک 2 فیصد نیچے آگیا۔