پانچ ہفتوں بعد مہنگائی کی رفتار میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.59 فیصد گھٹ گئی


ملک میں مسلسل پانچ ہفتوں سے جاری مہنگائی کی لہر کو بالآخر بریک لگ گئی۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.18 فیصد پر آگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 8 روپے 33 پیسے، بڑا گوشت 10 روپے 66 پیسے، چھوٹا گوشت 2 روپے 52 پیسے اور جلانے والی لکڑی 22 روپے 56 پیسے فی من مہنگی ہوئی۔ اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 39 پیسے بڑھ کر 2195 روپے 81 پیسے تک پہنچ گیا جبکہ اڑھائی کلو گھی کا ٹن 2 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا۔ دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ٹماٹر فی کلو 66 روپے 21 پیسے، پیاز 8 روپے 49 پیسے، لہسن 13 روپے اور زندہ مرغی 2 روپے 21 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ علاوہ ازیں چینی، دال مسور، دال ماش، دال چنا اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ایک مثبت اشارہ ہے تاہم اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، توانائی، سرکلر ڈیٹ اور ترسیلات اسکیم سے متعلق فیصلے

پانچ ہفتوں بعد مہنگائی کی رفتار میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.59 فیصد گھٹ گئی

آج فی تولہ سونے کی کیا قیمت رہی؟

اوورسیز پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اکتوبر میں کتنے ارب ڈالر بھیجے؟

اسٹاک مارکیٹ میں اب بچے بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے، جانیے اکاؤنٹ کیسے بنے گا؟

قومی بچت اسکیموں میں ردوبدل، کس کا منافع کم، کس کا زیادہ؟

وزیر خزانہ سے پی پی ایم اے وفد کی ملاقات، ایکسپورٹ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

سرحد پار تجارت کے فروغ کے لیے پہلے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم 'ٹریڈ لیب' کا آغاز

نیپرا میں سماعت مکمل، بجلی مزید 45 پیسے مہنگی ہونے کا خطرہ!

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔ 1 تولہ سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟

بٹ کوائن کا بڑا کریش! دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایک لاکھ ڈالر سے نیچے کیوں گئی؟

کے الیکٹرک بورڈ اجلاس ملتوی، ایم وائی ٹی تنازع اور وزارت توانائی کی مداخلت کا امکان

ملکی تجارتی خسارہ 12.58 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی۔۔ سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

کون بنے گا کروڑوں کا مالک؟ 1500 اور 100 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی