اسٹاک مارکیٹ میں اب بچے بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے، جانیے اکاؤنٹ کیسے بنے گا؟


پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں عمل میں آیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نئی نسل میں مالی آگاہی، بچت اور سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینا ہے، تاکہ کم عمر افراد کو ابتدائی سطح پر کیپٹل مارکیٹ میں شمولیت، مالی نظم و ضبط سیکھنے اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔ جاری کردہ گائیڈ لائنز میں وضاحت کی گئی ہے کہ کم عمر افراد کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس ان کے والدین یا عدالت کی جانب سے مقرر کردہ سرپرستوں کے ذریعے کھولے اور چلائے جا سکیں گے۔ ان ہدایات میں اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور سیکیورٹی و کمپلائنس کے پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مزید برآں گائیڈ لائنز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر کم عمر سرمایہ کار کا اکاؤنٹ عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ سرمایہ کی منتقلی پر ٹیکس کے ممکنہ اثرات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ پی ایس ایکس کے مطابق، یہ اقدام سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باشعور نوجوان نسل تیار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ گائیڈ لائنز کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، توانائی، سرکلر ڈیٹ اور ترسیلات اسکیم سے متعلق فیصلے

پانچ ہفتوں بعد مہنگائی کی رفتار میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.59 فیصد گھٹ گئی

آج فی تولہ سونے کی کیا قیمت رہی؟

اوورسیز پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اکتوبر میں کتنے ارب ڈالر بھیجے؟

اسٹاک مارکیٹ میں اب بچے بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے، جانیے اکاؤنٹ کیسے بنے گا؟

قومی بچت اسکیموں میں ردوبدل، کس کا منافع کم، کس کا زیادہ؟

وزیر خزانہ سے پی پی ایم اے وفد کی ملاقات، ایکسپورٹ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

سرحد پار تجارت کے فروغ کے لیے پہلے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم 'ٹریڈ لیب' کا آغاز

نیپرا میں سماعت مکمل، بجلی مزید 45 پیسے مہنگی ہونے کا خطرہ!

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔ 1 تولہ سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟

بٹ کوائن کا بڑا کریش! دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایک لاکھ ڈالر سے نیچے کیوں گئی؟

کے الیکٹرک بورڈ اجلاس ملتوی، ایم وائی ٹی تنازع اور وزارت توانائی کی مداخلت کا امکان

ملکی تجارتی خسارہ 12.58 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی۔۔ سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

کون بنے گا کروڑوں کا مالک؟ 1500 اور 100 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی