وفاقی حکومت نے پہلے 20 ماہ کتنا قرض لیا، تفصیلات سامنے آگئیں


وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے 20 ماہ میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ موجودہ حکومت کے ابتدائی 20 ماہ کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکر اکتوبر 2025 کے دوران ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے 20 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرض میں 11 ہزار 300 ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرض میں 869 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کا قرض اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 76 ہزار 979 ارب روپے ہوا جبکہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق فروری 2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرض 42 ہزار 675 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 53 ہزار 975 ارب روپے ہوا۔ اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 134 ارب روپے تھا اور اکتوبر 2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرض 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لانا چاہتی ہے، رانا مشہود

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی گیارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

گھوٹکی گڈو کشمور لنک روڈ پر اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب کروا لیے گئے، سندھ پولیس کا دعویٰ

گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائی، حکام کا 10 افراد کی بازیابی کا دعویٰ

مشرقی پاکستان سے آخری پرواز: سرینڈر سے انکار کرنے والے پاکستانی فوجی اور ڈھاکہ سے فرار کی کہانی

پہلگام حملے کے آٹھ ماہ بعد جمع کرائی جانے والی چارج شیٹ میں کن کالعدم تنظیموں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے؟

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

لاہور کے شہری کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 23 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ: مگر یہ ماجرا ہے کیا؟

وفاقی حکومت نے پہلے 20 ماہ کتنا قرض لیا، تفصیلات سامنے آگئیں

وادی تیراہ میں مقامی افراد کی علاقہ چھوڑنے پر مشروط آمادگی، ’ہر خاندان کو ماہانہ ایک لاکھ روپے دیے جائیں‘

دس سالہ بچی، ہولوکاسٹ میں بچ جانے والا شخص اور راہب: بونڈائی حملے میں مارے جانے والے افراد کون ہیں؟

کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ تو کھلاؤ، مصطفیٰ کمال

پی ٹی آئی قیادت دباؤ کا شکار، لانگ مارچ معاملے پر معذوری ظاہر کردی

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

سوات پن بجلی منصوبوں کی سست روی پر صوبائی حکومت برہم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی