اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار


وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز ایف-8، ایف-10، جی-9 اور دیگر علاقوں سمیت گرد و نواح میں تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں مجموعی طور پر 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش شمس آباد میں 39 ملی میٹر، ایچ-8 میں 32 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 28 ملی میٹر اور کٹاریاں میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہ سکتا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب بھکر، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گرد و نواح میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی