عالمی یومِ ماحولیات: اسحاق ڈار کا موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور


نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرۂ ارض کے تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہونے کے باوجود سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، خشک سالی، شدید گرمی کی لہروں اور بڑھتے ہوئے آبی دباؤ جیسے چیلنجز کا ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور ماحولیاتی آلودگی جیسے باہم جڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ مگر مختلف ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کے اصول کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی ترجیحات کا اہم حصہ بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہر شہری کے لیے صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کے حق کو آئینی طور پر بنیادی حق تسلیم کیا جانا ایک اہم پیش رفت ہے۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہائشی منصوبوں، صاف توانائی کی جانب منتقلی اور ماحول دوست تعمیراتی طریقوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے، تاہم موسمیاتی چیلنجز کی شدت اس امر کی متقاضی ہے کہ عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی پر آذربائیجان کی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان نے ماحولیاتی مسائل پر بین الاقوامی تعاون اور تعمیری مکالمے کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی مزاحمت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی