
اپریل کے بعد پہلی بار اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہےتاہم ملک کی اعلیٰ عسکری کمان کے ہیڈکوارٹر کے ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران ’زیادہ شدید‘ جواب دے گاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ دونوں ممالک ’فوری جنگ بندی‘ چاہتے ہیںایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے مغربی اور وسطی ایران میں فضائی حملے کیےاتوار کو اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیل سے ایرانی حملے کا جواب نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان: ’لبنان پر حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ شدید ہو گا‘