پاکستان اور کینیڈا کا دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق


کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور خطے کے استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف سطحوں پر روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ کی طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس لائنز آمد، شاندار پریڈ کا انعقاد

11 سالہ بچی کے سفاک قاتل کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے اپیل مسترد

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سابق صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، 27 جولائی کے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مالیاتی جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کے لیے خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی، ہائیکورٹ میں 24 جولائی کو سماعت مقرر

پاکستان اور کینیڈا کا دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی