11 سالہ بچی کے سفاک قاتل کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے اپیل مسترد


سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے 11 سال کی معصوم بچی کو بعد از زیادتی قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والے مجرم گوہر کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ نے اس اہم کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیلِ دفاع نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے ملزم کا نہ تو ڈی این اے (DNA) ٹیسٹ کروایا گیا اور نہ ہی فنگر پرنٹس لیے گئے۔ سماعت کے دوران بینچ کے رکن جسٹس شہزاد احمد ملک نے کیس کے دردناک پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 11 سالہ بچی کو نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا بلکہ سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر پھینکے گئے۔ وکیلِ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ مجرم گوہر مقتولہ بچی کے والد کا دوست تھا جس نے اس اعتماد کا شدید غلط استعمال کیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ"قتل ایک گولی سے بھی ہوتا ہے اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے سے بھی۔ عدالت کا کام جذباتی ہونا نہیں، لیکن اگر اس جیسے سنگین کیس میں بھی سزائے موت نہ دی جائے تو پھر کس کیس میں ہوگی؟" تمام دلائل سننے کے بعد عدالت العالیہ نے مجرم کی درخواستِ اپیل کو خارج کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کے حکم کو بحال رکھا۔ واضح رہے کہ مجرم گوہر نے سنہ 2005ء میں کراچی کے علاقے لانڈھی میں اپنے ہی دوست کی 11 سالہ بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا اور شواہد مٹانے کی غرض سے لاش کے ٹکڑے کردیے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ کی طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس لائنز آمد، شاندار پریڈ کا انعقاد

11 سالہ بچی کے سفاک قاتل کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے اپیل مسترد

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سابق صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، 27 جولائی کے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مالیاتی جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کے لیے خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی، ہائیکورٹ میں 24 جولائی کو سماعت مقرر

پاکستان اور کینیڈا کا دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی