سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی، ہائیکورٹ میں 24 جولائی کو سماعت مقرر


سپریم کورٹ نے ایمان مزاری سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی، جبکہ بتایا گیا کہ اسی مقدمے کی سماعت 24 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مقرر ہے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر ہوچکا ہے۔ ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ میں کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت بھی پراسیکیوشن کی درخواست پر ملتوی ہوئی تھی اور انصاف کی توقع سپریم کورٹ سے ہی ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں بیٹھ کر ہائی کورٹ کی کارروائی کو ریگولیٹ نہیں کیا جاسکتا۔ اس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ متعدد مقدمات میں سپریم کورٹ ہائی کورٹس کو احکامات جاری کرتی رہی ہے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ریگولیٹ کرنے اور احکامات جاری کرنے میں فرق ہے۔ وکیل فیصل صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے قابلِ سماعت ہونے کے قانونی نکتے پر ان کے دلائل سن لیے جائیں، بصورت دیگر کیس کو دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ کی طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس لائنز آمد، شاندار پریڈ کا انعقاد

11 سالہ بچی کے سفاک قاتل کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے اپیل مسترد

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سابق صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، 27 جولائی کے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مالیاتی جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کے لیے خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی، ہائیکورٹ میں 24 جولائی کو سماعت مقرر

پاکستان اور کینیڈا کا دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی