پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار


پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ کے کالا باغ اور دریائے چناب کے خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے چناب کے خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 13 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب کے مرالہ، قادر آباد، تریموں اور پنجند، دریائے راوی کے جسڑ، شاہدرہ، سدھنائی اور بلوکی، جبکہ دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ کے تربیلا، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر بھی پانی کی سطح نارمل ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہی علاقوں میں بھی فی الحال کسی غیرمعمولی صورتحال کی اطلاع نہیں اور پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ کی طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس لائنز آمد، شاندار پریڈ کا انعقاد

11 سالہ بچی کے سفاک قاتل کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے اپیل مسترد

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سابق صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، 27 جولائی کے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مالیاتی جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کے لیے خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی، ہائیکورٹ میں 24 جولائی کو سماعت مقرر

پاکستان اور کینیڈا کا دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی