راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز


وفاقی دارالحکومت کے راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ بنی گالا اور ڈھوکڑی چوک کے اطراف ڈیم کے کناروں پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں جمع ہونے سے علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا ہے جس کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل مردہ مچھلیاں پانی کے کناروں پر آ رہی ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ سال بھی مبینہ طور پر زہریلے کیمیکل کے باعث سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہوئی تھیں، تاہم ذمہ دار عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث صورتحال ایک بار پھر سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پانی میں آلودگی یا زہریلے مادوں کی بروقت اور جامع تحقیقات نہ کی گئیں تو اس کے اثرات صرف آبی حیات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ انسانی صحت اور ماحول پر بھی سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے محکمہ فشریز کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق مچھلیوں کی ہلاکت کی ممکنہ وجوہات میں ڈیم میں پانی کی کم سطح اور حالیہ شدید گرمی شامل ہیں۔ تاہم حتمی وجہ معلوم کرنے کے لیے پانی کے نمونے حاصل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آیا پانی میں کسی زہریلے کیمیکل یا آلودہ مادے کی آمیزش تو نہیں ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

فہمیدہ پتافی اغوا کیس: عدالت سے ہوم سیکریٹری اور آئی جی سندھ کے وارنٹِ گرفتاری جاری

خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر تشویش، ماہرین نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے خبردار کردیا

نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں پیشی، وکیل نے چار ہفتوں کی مہلت طلب کر لی

بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ نے تین ہفتوں میں جامع رپورٹ مانگ لی

شدید بارش اور مرمتی کام؛ موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری

نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش تیسرے روز بھی جاری، ریسکیو ٹیمیں متحرک

ریلوے نظام کی جدیدکاری تیز کرنے کی ہدایت، ایم ایل-1 اور تھر کول منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی